کینیڈا: پاکستانی نژاد مسلم خاندان پر گاڑی چڑھانے والا شخص مجرم قرار
👁️ 97 بار دیکھا گیا
کینیڈا: پاکستانی نژاد مسلم خاندان پر گاڑی چڑھانے والا شخص مجرم قرار
اوٹاوا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز) اس واقعے میں کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ ایک بچہ یتیم ہو گیا۔ استغاثہ کی دلیل تھی مسلم خاندان پر مدعا علیہ کا ‘حملہ’ دہشت گردی کی کارروائی ہے۔
کینیڈا کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز ایک 22 سالہ شخص کو سن 2021 کے واقعے میں ایک مسلمان خاندان کے چار افراد کو گاڑی سے کچل کر قتل کرنے کا مجرم قرار دیا۔
عدالت نے کینیڈا کے شہری نتھینل ویلٹ مین کو فرسٹ ڈگری یا پہلے سے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کے چار واقعات اور قتل کی کوشش کرنے کے ایک اور معاملے کا مجرم قرار دیا۔
واضح رہے کہ جون 2021 میں 22 سالہ نوجوان نے اونٹاریو میں اپنے پک اپ ٹرک کو ایک مسلم خاندان پر چڑھا دیا تھا، جس سے خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے تھے اور بری طرح سے زخمی ہونے والا ایک بچہ یتیم ہو گیا۔
استغاثہ نے اپنی دلیل میں کہا کہ حملہ آور سفید فام بالادستی کے نسل پرستانہ نظریے سے متاثر تھا اور اس کا مقصد مسلمانوں کو خوفزدہ یا دہشت زدہ کرنا تھا۔
مقدمے سے متعلق ہمیں مزید کیا معلوم ہے؟
اس مقدمے کی سماعت تقریباً 10 ہفتے تک جاری رہی۔ مدعا علیہ نے قتل کے الزامات میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی تھی۔ اس پر ”دہشت گردی سے متعلق ایک منشور” لکھنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا، جس میں اس نے سفید فام قوم پرستی کے جذبات کی حمایت کی تھی اور مسلمانوں سے اپنی نفرت کے بارے میں اظہار کیا تھا۔
استغاثہ نے کہا کہ حملہ کرتے وقت اس نے ” فوجیوں کا لباس ” کے ساتھ ہی ”صلیبی جنگ والی ٹی شرٹ” بھی پہن رکھی تھی۔
تاہم دفاعی وکیل نے کہا کہ مدعا علیہ کو ہفتے کے اواخر میں ہالوکینوجینک سائلو سائبین مشروم کھانے کی وجہ سے ذہنی مسائل کا سامنا تھا اور وہ ”انتہائی الجھن کی حالت” میں تھا۔ اس کے باوجود یہ دلیل پاگل پن کی درخواست کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتی ہے۔
اس حملے میں 46 سالہ سلمان افضل، ان کی اہلیہ، ان کی 15 سالہ بیٹی اور اس کی دادی ہلاک ہو گئے تھے۔ ان سب کا تعلق پاکستان سے تھا۔ تقریبا ًپندرہ برس قبل یہ خاندان پاکستان سے ہجرت کر کے کینیڈا منتقل ہوا تھا۔
یہ واقعہ آٹھ جون سن 2021 کا ہے جب 20 سالہ مشتبہ حملہ آور نے فٹ پاتھ پر پیدل جانے والے پانچ افراد پر گاڑی چڑھا کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ تاہم حملہ آور ڈرائیور کو ایک قریبی مال کی پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
سن 2017 میں کیوبیک سٹی کی ایک مسجد پر بندوق بردار کے حملے کے بعد سے یہ کینیڈا کے مسلمانوں کو نشانہ بنانے والا بدترین حملہ تھا، کیوبک سٹی حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 267 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8978 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4851 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3599 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2578 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2331 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C