کینیڈا: ہم ہمیشہ آزادی اظہار رائے کا دفاع کریں گے، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو
👁️ 155 بار دیکھا گیا
کینیڈا: ہم ہمیشہ آزادی اظہار رائے کا دفاع کریں گے، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو
ٹورنٹو (ڈیلی اردو) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اظہار رائے کی آزادی کا دفاع کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی حدود کے بغیر نہیں ہونی چاہیے اور اس سے مخصوص برادریوں کی جب دل چاہے اور بلاوجہ دل آزاری نہیں ہونی چاہیے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق فرانسیسی جریدے ’چارلی ہیبڈو‘ میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکے دکھانے کے حق کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ’ہم ہمیشہ آزادی اظہار رائے کا دفاع کریں گے‘۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ آزدی اظہار بغیر حدود کے نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دوسروں سے عزت سے پیش آئیں اور معاشرے اور اس دنیا میں موجود دوسرے لوگوں کی جب دل چاہے اور بلاوجہ دل آزادی نہ کریں‘۔
کینیڈا کے وزیر اعظم نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’لوگوں سے بھرے فلم تھیٹر میں ہمیں چیخ کر آگ کہنے کا حق نہیں ہے‘۔
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے موقف سے اپنے آپ کو الگ کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ’آزادی اظہار کا احتیاط سے استعمال ہونا چاہیے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے جیسے متنوع، بااحترام اور مختلف نسل کے لوگوں کے حامل معاشرے میں ہمیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ہمارے الفاظ اور ہمارے افعال کا دوسرے پر کیا اثر پڑے گا، بالخصوص ان لوگوں اور برادریوں پر جو پہلے ہی سے بہت زیادہ امتیازی سلوک کا سامنا کر رہے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشرہ ان نازک اور سنجیدہ موضوعات پر ذمہ دارانہ انداز میں بحث کرنے کو تیار ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے فرانس میں شدت پسندوں کے حالیہ اندوہناک اور المناک حملوں کی ایک بار پھر مذمت کی، جیسا کہ ایک روز قبل انہوں نے یورپی یونین کے رہنماؤں کے ساتھ کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ بلاجواز ہے اور کینیڈا خلوص دل سے ان واقعات کی مذمت کرتا ہے اور اس مشکل وقت میں اپنے فرانسیسی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے‘۔
کینیڈا کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو فرانس کے شہر نیس میں تیونس سے تعلق والے شخص کے چاقو کے حملے میں 3 افراد کی ہلاکت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی تھی۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا دفاع کرنے پر مشرق وسطیٰ اور دیگر مسلم اکثریتی ممالک میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ فرانس کے ایک اسکول میں ایک استاد نے آزادی اظہار رائے کے سبق کے دوران متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے 2006 میں شائع کردہ گستاخانہ خاکے دکھائے تھے۔
جس کے چند روز بعد ایک شخص نے مذکورہ استاد کا سر قلم کردیا تھا جسے پولیس نے جائے وقوع پر ہی گولی مار کر قتل کردیا تھا اور اس معاملے کو کسی دہشت گرد تنظیم سے منسلک کیا گیا تھا۔
مذکورہ واقعے کے بعد فرانسیسی صدر نے گستاخانہ خاکے دکھانے والے استاد کو ‘ہیرو’ اور فرانسیسی جمہوریہ کی اقدار کو ‘مجسم’ بنانے والا قرار دیا تھا اور فرانس کے سب سے بڑے شہری اعزاز سے بھی نوازا تھا۔
پیرس میں مذکورہ استاد کی آخری رسومات میں فرانسیسی صدر نے خود شرکت کی تھی جس کے بعد 2 فرانسیسی شہروں کے ٹاؤن ہال کی عمارتوں پر چارلی ہیبڈو کے شائع کردہ گستاخانہ خاکوں کی کئی گھنٹوں تک نمائش کی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C