15/October/2023

کیچ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بلوچ لبریشن آرمی کا اہم سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک

👁️ 35 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کیچ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بلوچ لبریشن آرمی کا اہم سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک

کیچ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بلوچ لبریشن آرمی کا اہم سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع کیچ کے صدر مقام تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) عبد المجید بریگیڈ کا اہم کمانڈر اور اس کا ساتھی ہلاک ہوگیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ہلاک دہشت گرد صدام حسین مسلم، گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا جو پاک فوج اور شہریوں پر متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس آپریشن کے دوران صدام کا ایک اور ساتھی دہشت گرد مقصود بھی مارا گیا جبکہ اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں مارا جانے والا بلوچ لبریشن آرمی کا دہشتگرد صدام حسین 2008 میں بلوچ لبریشن فرنٹ کاحصہ بنا اور اس نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال اور بارودی سرنگیں نصب کرنے کی تربیت بلوچستان کے علاقے مشکے میں قائم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے دہشت گرد ٹریننگ کیمپ میں حاصل کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2014 میں دہشت گرد صدام حسین بلوچ لبریشن آرمی میں شامل ہو گیا اور 2017 میں اسے ضلع کیچ میں خفیہ تربیتی کیمپ کا کمانڈر اور 2021 میں مقامی کمانڈر بنا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2016 سے اب تک صدام حسین جنوبی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرنیڈ حملے، بارودی سرنگوں کے حملے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت مجموعی طور پر 93 دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہا جس میں 131 معصوم لوگوں کی جانیں گئیں جبکہ 177 لوگ زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ستمبر 2023 میں دہشت گرد صدام حسین بلوچستان میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر بھی حملے میں ملوث رہا اور وہ ضلع کیچ میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں اور ضلع میں نوجوانوں کو دہشت گرد گروپوں میں شامل کرنے کے حوالے سے بھی اس اہم کردار رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد صدام حسین کے خلاف گوادر اور تربت میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں جبکہ وہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں متعدد دہشت گرد سیل بھی چلا رہا تھا اور معصوم نوجوان کو نام نہاد آزادی بلوچستان کے ایجنڈے کے تحت ورغلا کر دہشت گرد کارروائیوں کا حصہ بناتا تھا۔

بلوچ لبریشن آرمی (عبدالمجید بریگیڈ) کے دہشت گرد صدام حسین کی ہلاکت اس دہشت گرد تنظیم کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے اور کارروائی سے علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد صدام کی ہلاکت کے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور علاقے میں امن و استحکام کی واپسی میں بڑی مدد ملے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C