گجرات میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید
👁️ 130 بار دیکھا گیا
گجرات میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کے پاس پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربیتی مشاق طیارہ گرنے سے اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ حادثے میں انسٹرکٹر میجر عمر اور تربیت پانے والے لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوئے۔
میجر عمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے ثبوت وشواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 11 مارچ 2020 کو اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جب کہ اس میں سوار پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ 12 فروری 2020 کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت باہی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا اور اس واقعے میں پائلٹ محفوظ رہا تھا۔
خیال رہے کہ 7 فروری 2020 کو بھی پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ضلع جھنگ کی تحصیل شورکوٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا اور اس واقعے میں بھی پائلٹ محفوظ رہا تھا۔
اس سے قبل 7 جنوری 2020 کو پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران پنجاب کے ضلع میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا اور حادثے کے نتیجے میں طیارے ایف ٹی سیون میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے، جن کے نام اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 268 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8877 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4668 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3498 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2495 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2253 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1939 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C