گلگت بلتستان: دیامیر میں مسافر بس چٹان سے ٹکرا گئی، پاک فوج کے 10 جوانوں سمیت 27 افراد جاں بحق، 12 زخمی
👁️ 191 بار دیکھا گیا
گلگت بلتستان: دیامیر میں مسافر بس چٹان سے ٹکرا گئی، پاک فوج کے 10 جوانوں سمیت 27 افراد جاں بحق، 12 زخمی
گلگت بلتستان (ڈیلی اردو) صوبہ گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس بابوسر ٹاپ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے باعث 27 افراد جاں بحق ہو گئے، جس میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل ہیں جبکہ 12 شدید زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس ضلع دیامیر کے علاقے بابوسر ٹاپ کے قریب حادثےکا شکار ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر چٹان سے ٹکرائی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 10 جوانوں سمیت 27 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 شدید زخمی ہیں۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، مسافر بس میں کل 40 افراد سوار تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسافر بس حادثے میں جاں بحق افراد میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت پہنچایا گیا ہے جبکہ 26 افراد کی لاشیں بھی ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بابو سرٹاپ پر ہونے والے حادثے پر پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللّٰہ فراق کے مطابق ضلع دیامر میں بابوسرٹاپ کے قریب اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مشہ بروم بس حادثے کا شکار ہو گئی، حادثہ بابو سر ٹاپ “گیٹی داس” کے مقام پر پیش آیا جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ 12 افراد شدید ذخمی ہوئے۔ وزیراعلیٰ کے حکم پر ریسکیو کا عمل تیز کیا گیا ہے، مسافروں کی اکثریت کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان کا مزید کہناتھا کہ زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کیا جا چکا ہے، ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C