گوگل میپ میں مزید دو اہم فیچرز شامل کر لیے
👁️ 193 بار دیکھا گیا
گوگل میپ میں مزید دو اہم فیچرز شامل کر لیے
کیلی فورنیا (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اپنی میپ ایپلیکشن میں مزید فیچرز شامل کرلیے جن میں گاڑی کی رفتار کی آگاہی بھی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے 8 برس قبل “میپ” کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی جو صارفین کو راستوں اور مقامات کے حوالے سے مدد فراہم کرتا ہے۔
گوگل میپ کی سروس ابتدائی ایام میں صرف امریکا اور برطانیہ میں متعارف کرائی گئی تھی تاہم کمپنی نے اس کا دائرہ کار پوری دنیا تک پھیلایا اور آج یہ ہر ملک میں استعمال کی جا رہی ہے۔
گوگل میپ میں سفر کے دورانیے اور راستے کی معلومات سے متعلق فیچرز پہلے سے بھی دستیاب ہیں مگر اب کمپنی نے نئے اضافی فیچرز بھی شامل کر دیئے جو صارفین کو گاڑی چلانے کی رفتار سے آگاہ کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق گوگل اسپیڈ فیچر کا تجربہ اینڈرائیڈ پولیس نے کیا جس میں گاڑی کی کم ازکم اور زیادہ سے زیادہ رفتار جبکہ اسپیڈ ٹریپ کی بھی آزمائش کی گئی۔
گوگل میپ استعمال کرنے والے صارفین ہدایت موصول ہوتی رہے گی کہ انہیں سڑک، شاہراہ یا موٹروے پر کتنی رفتار سے گاڑی چلانی ہے اور وہ اس وقت کس اسپیڈ سے گاڑی چلا رہے ہیں۔ گوگل صارف کو فیچر کی مدد سے آڈیو کے ذریعے احتیاطی تدابیر کی ہدایت بھی فراہم کی جائیں گی۔
اسپیڈ ٹریپ فیچر شاہراؤں پر نصب کیمروں کے حوالے سے بھی صارف کو آگاہ کرے گا تاکہ گاڑی کی رفتار کو آہستہ کیا جاسکے۔ گوگل ترجمان کے مطابق دونوں فیچر کے متعارف ہونے سے حادثات میں کمی ہوجائے گی۔
گوگل کے دونوں فیچرز فی الحال سان فرانسسکو، امریکا اور برطانیہ میں متعارف کرائے گئے البتہ جلد ہی ان سے تمام صارفین استفادہ کرسکیں گے۔ گوگل میپ کے ذریعے کسی بھی جگہ کی ٹھیک ٹھیک نشاندہی کی جا سکتی ہے، اگر آپ کسی ایڈریس سمجھانا چاہتے ہیں تو گوگل میپ سے متعلقہ جگہ کا لنک لے کر اُسے ارسال کردیں۔ اس کا طریقہ کار بہت ہی آسان ہے۔
اسی طرح آپ کسی ایڈریس پر جانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے موبائل کو انٹرنیٹ سے منسلک کریں اور پھر لوکیشن آن کر کے نظر آنے والی بار میں ایڈریس درج کردیں، راستے میں آنے والے موڑ، و دیگر چیزوں کی گوگل خود نشاندہی کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C