گھوٹکی: مندر میں توڑ پھوڑ، 50 افراد کیخلاف مقدمہ درج، حالات کشیدہ
👁️ 155 بار دیکھا گیا
گھوٹکی: مندر میں توڑ پھوڑ، 50 افراد کیخلاف مقدمہ درج، حالات کشیدہ
گھوٹکی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے مندر میں توڑ پھوڑ کے الزام میں 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شہر میں معمولات زندگی بحال بازار اور دکانیں کھل گئی ہیں۔
گزشتہ روز گھوٹکی میں مبینہ طور پر توہین مذہب کے واقعے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ پولیس نے ایک طالب علم کے والد عبدالعزیز راجپوت کی شکایت پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے اسکول پرنسپل نوتن مل کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
مقدمے کے اندراج کے بعد علاقے میں احتجاج کیا گیا اور حالات خراب ہوگئے تھے، مظاہرین نے ایک مندر پر چڑھائی کی کوشش کی اور اسکول کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا یا تھا۔
نوتن مل نامی استاد پر ان کے ایک شاگرد نے ہفتے کو پیغمبر اسلامؐ کی توہین کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد گھوٹکی شہر میں ہنگامہ آرائی کے دوران مشتعل افراد نے مقامی سائیں سادرام داس مندر میں توڑ پھوڑ کی تھی جبکہ شاہی بازار میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی دکانوں کو لوٹا گیا تھا۔
سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے خلاف توہینِ مذہب، نقصِ امن عامہ اور توڑ پھوڑ کے الزامات کے تحت تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلا مقدمہ دفعہ 295 اے کے تحت مندر کو نقصان پہنچانے کے الزام میں درج کیا گیا ہے جس میں 22 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 23 نامعلوم ملزمان ہیں۔
ان کے مطابق اس کے علاوہ شاہی بازار میں ہندو برادری کی دکانوں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کرنے پر بھی 12 نامزد اور 11 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 28 افراد کو سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنے اور راستہ روکنے کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کےساتھ مل کر مندر کا دورہ کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ احمد نے بتایا کہ شہر میں سیکیورٹی سخت ہے اور پولیس کامختلف علاقوں میں گشت جاری ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس نے نجی اسکول کے پرنسپل کے خلاف نازیبا کلمات کی ادائیگی کے الزام پر مقدمہ درج کرکے گزشتہ روز پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ گھوٹکی اور میاں مٹھو ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی اس واقعے پر لوگ تبصرے کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پیغامات میں ایسی ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں جن میں گھوٹکی کے مندر میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور لاٹھیاں اٹھائے مشتعل ہجوم دیکھا جا سکتا ہے۔
مکیش میگوار نامی ایک پاکستانی ہندو نے پوچھا، ”ایک بات پوچھوں مارو گے تو نہیں؟ مندر توڑنے والوں، مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کرنے والوں پر بھی توہین (مذہب) کا مقدمہ ہو گا؟‘‘
ایک بات پوچھوں مارو گے تو نہیں؟
مندر توڑنے والوں, مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کرنے والوں پر بھی توہین کا مقدمہ ہو گا؟#Ghotki_Burning— Mukesh Kumar (@Mukesh_Meghwar) September 15, 2019
ندیم بزدار نے پوچھا، ”اگر خادم رضوی گرفتار ہوسکتا ہے تو گھوٹکی کا امن خراب کرنے والے میاں مٹھو اور ان کے بیٹے کیوں نہیں؟‘‘
https://twitter.com/nadeembozdar/status/1173297056263393280?s=19
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C