ہزارہ پشتون کشیدگی: کوئٹہ میں دو روز کیلئے موبائیل اور انٹرنیٹ سروس بند
👁️ 108 بار دیکھا گیا
ہزارہ پشتون کشیدگی: کوئٹہ میں دو روز کیلئے موبائیل اور انٹرنیٹ سروس بند
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائیل انٹرنیٹ سروس بند، سروس 2 روز کیلئے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند کی گئی ہے واضع رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ پر ہجوم سے ایک شخص بلال نامی ہلاک اور خلیل احمد اور نیاز احمد زخمی ہوگئے تھے۔
جبکہ آج کوئٹہ کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پروانشل سنڈیمن ہسپتال میں نئے او پی ڈی کمپلیکس میں ٹریفک پولیس کانسٹیبل محمد ہادی کو نامعلوم افراد نے تشدد کرکے زخمی کردیا واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس اہلکاروں کو شعبہ حادثات منتقل کر دیا گیا۔
سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق زخمی اہلکار کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے جبکہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا جبکہ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار کو سر پر چوٹیں آئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان نے اہلکار کے سر پر ڈنڈوں و دیگر دھاتی آلات سے وار کیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات متعلقہ پولیس کررہی ہے کہ اہلکار پر تشدد کرنے والے کون تھے اور کن وجوہات کی بناء پر واقعہ رونما ہوا ہے۔
جبکہ دوسری جانب مذکورہ واقعہ کے بعد ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے مغربی بائی پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے احتجاجاً بند کردیا اور واقعہ کے خلاف نعرہ بازی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جسکے بعد مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کردیا گیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہزارہ ٹاؤن میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کے بعد کوئٹہ شہر میں کشیدگی پائی جاتی ہے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزمان سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دو مرکزی ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے ساتھ باقی ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس حوالے سے باقاعدہ چالان عدالت میں 15 روز کے اندر جمع کردیا جائے گا۔
صورتحال کے حوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے بعد صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کرلیا گیا ہے جبکہ مذکورہ علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی تاکہ کسی بھی قسم کے بدامنی کے واقعہ کو بروقت روکا جاسکے۔
سانحہ ہزارہ ٹاؤن کے خلاف سیاسی جماعتوں سمیت دیگر نے شدید احتجاج کیا تھا جسکے بعد احتجاجی ریلی و دھرنا بھی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے آفس کے سامنے دیا گیا تھا متعلقہ حکام کی جانب سے یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے تھے جبکہ واقعہ میں شہید ہونے والے نوجوان بلال نورزئی کے والد نے ایک ویڈیو پیغام میں عوام سے پرامن رہنے کی تلقین کی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں رونما ہونے والے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس حوالے سے کسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی کسی کو شہر کا امن اور اس طرح کسی پر بھی تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی یے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8877 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4660 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3496 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2495 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2252 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1938 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C