ہفتے کو اسلام آباد میں امریکہ، ایران مذاکرات کا دوسرا دور متوقع
👁️ 182 بار دیکھا گیا
ہفتے کو اسلام آباد میں امریکہ، ایران مذاکرات کا دوسرا دور متوقع
اسلام آباد (ڈیلی اردو) امریکی اور ایرانی نمائندوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کے روز اسلام آباد میں متوقع ہے۔ تاہم ایرانی پارلیمانی سپیکر باقر قالیباف اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس ان مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے۔
امریکی اور ایرانی نمائندوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کے روز اسلام آباد میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔ تاہم ایرانی پارلیمانی سپیکر باقر قالیباف اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس ان مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ہفتہ کے روز پاکستان روانہ ہوں گے تاکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جا سکے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں ایلچی پاکستان میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے، جو پہلے ہی ''دوطرفہ مشاورت‘‘کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ تاہم نائب صدر جے ڈی وینس اس دورے میں شریک نہیں ہوں گے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے دوسرے دور کے مذاکرات کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد سامنے آیا۔ ابتدائی 10 روزہ جنگ بندی پیر کو ختم ہونا تھی۔
ایران امریکی مطالبات پورے کرنے کیلئے پیشکش تیار کر رہا ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ایک ایسی پیشکش تیار کر رہا ہے، جس کا مقصد امریکی مطالبات کو پورا کرنا ہے۔
روئٹرز سے ٹیلیفونک گفتگو میں امریکی صدر نے کہا، ''وہ ایک پیشکش تیار کر رہے ہیں، دیکھنا ہوگا کیا سامنے آتا ہے،‘‘ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ انہیں ابھی اس پیشکش کی تفصیلات معلوم نہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکہ کس کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تو انہوں نے کہا، ''میں یہ نہیں بتانا چاہتا، لیکن ہم اُن لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو اس وقت اقتدار میں ہیں۔‘‘
عراقچی کی اسلام آباد آمد
ادھر ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی جمعہ کی شام اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ حکام نے کیا۔
پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق عراقچی اپنے دورے کے دوران خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بات چیت کریں گے۔
اس دوران امریکہ نے ایران کے تیل کی ترسیل سے متعلق ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے چین میں قائم ایک ریفائنری اور تقریباً 40 شپنگ کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جو ایرانی تیل کی نقل و حمل میں ملوث تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 299 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3638 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C