"ہم قربانی کا بکرا نہیں بنیں گے"وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے فوجی آپریشن کی کھل کر مخالفت کردی
👁️ 402 بار دیکھا گیا
"ہم قربانی کا بکرا نہیں بنیں گے"وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے فوجی آپریشن کی کھل کر مخالفت کردی
باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو/بی بی سی) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قبائلی امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید کسی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
باڑہ میں منعقد ہونے والے امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ایک کے بعد ایک آپریشن اور ڈرون حملوں نے قبائلی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا، مگر ریاست کی جانب سے آئی ڈی پیز سے کیے گئے وعدے آج تک پورے نہیں ہوئے۔
وزیر اعلی کہا کہ 2018 میں کہا گیا تھا کہ قبائل میں امن قائم ہو گیا ہے، مگر آج پھر سے آپریشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ ہم اس بار قربانی کا بکرا بننے کے لیے تیار نہیں، اور کسی بھی ممکنہ ملٹری آپریشن کی مخالفت کریں گے۔
سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت امن کی بحالی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، تاہم اس بار کسی قسم کا کولیٹرل ڈیمیج برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کا ہوا، لہذا وفاقی حکومت اس کے ازالے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کو 550 ارب روپے ادا کرے۔
سہیل آفریدی نے نیشنل فنانش کمیشن (این ایف سی) کا فوری اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
سنیچر کو ضلع خیبر میں ’امن جرگے‘ سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اتفاقِ رائے کے بغیر شروع کی گئی۔ خیبر پختونخوا میں لوگوں کو اپنے گھر بار، کاروبار چھوڑنا پڑے۔
اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کئی فوجی آپریشن کیے گئے، ڈرون حملے یہاں معمول بن چکے تھے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سنہ 2018 سے سکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ صوبے کو دہشت گردی سے پاک کر دیا گیا ہے۔ لیکن ایک بار پھر ایک اور فوجی آپریشن کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی فوجی آپریشنز کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوتی رہی ہیں۔ لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہونے دیں گے اور اب ایک بھی جان جانے پر احتساب ہو گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ امن کے حصول کے لیے خیبر پختونخوا حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، لیکن کسی بھی حالت میں عام شہریوں کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔
جرگے میں پارٹی قائدین، قبائلی عمائدین اور مشران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C