ہندو لڑکی سے زیادتی کا ملزم ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے باآسانی فرار
👁️ 140 بار دیکھا گیا
ہندو لڑکی سے زیادتی کا ملزم ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے باآسانی فرار
کراچی (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے عمر کوٹ میں 12 سالہ ہندو لڑکی پر جنسی تشدد سے متعلق کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
ایک ملزم ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہو گیا۔
دورانِ سماعت سرکاری وکیل کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ یہ افسوس ناک واقعہ 14 فروری 2019 ء کو عمر کوٹ میں رونما ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 12سال کی بچی کھیت میں مرچیں چن رہی تھی جب ملزمان سلیم، چیلو اور ہرچند نے اسے پکڑا اور ملزم سلیم نے دیگر ملزمان کی موجودگی میں 12 سالہ بچی پر جنسی تشدد کیا۔
سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم رعایت کا مستحق نہیں، اس کی ضمانت مسترد کی جائے۔
عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔
ضمانت مسترد ہونے پر سلیم عدالت سے فرار ہو گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C