ہنگو دہشتگردوں کےخلاف آپریشن: مسجد میں چھپے دہشتگردوں سے جھڑپ، 9 ہلاک، 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی
👁️ 337 بار دیکھا گیا
ہنگو دہشتگردوں کےخلاف آپریشن: مسجد میں چھپے دہشتگردوں سے جھڑپ، 9 ہلاک، 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی
پشاور (ڈیلی اردو)ضلع ہنگو کے علاقے شناوڑی زرگری میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے غیر ملکی دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کیا، جس میں شدید جھڑپ کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لیفٹیننٹ کرنل، ڈی پی او، ایس ایچ او اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج سمیت چار اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے چار سیکیورٹی گاڑیاں اور دو سرکاری ڈرون بھی تباہ ہو گئے۔
ریجنل پولیس آفیسر عباس مجید مروت کے مطابق کارروائی مصدقہ انٹیلیجنس رپورٹ پر کی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ دہشتگرد مسجد عثمان غنی میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ جیسے ہی اہلکار مسجد کی جانب بڑھے، اندر سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی گئی۔ اسی اثنا میں ایک دوسرا گروہ بھی گھات لگائے موجود تھا، جس نے پیچھے سے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، اور یوں علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
جھڑپ کے دوران ڈی پی او خالد خان کو چار گولیاں لگیں، جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل لکھکر خان، ایس ایچ او نبی خان اور بم ڈسپوزل یونٹ کے انچارج بھی زخمی اہلکاروں میں شامل ہیں۔
آپریشن مکمل ہونے پر علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ آر پی او کے مطابق ہنگو میں سیکیورٹی کے مزید سخت اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی ممکنہ ردعمل کو ناکام بنایا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C