ہنگو: سیاچن پر شہید ہوئے فوجی وارث علی سپردِ خاک
👁️ 152 بار دیکھا گیا
ہنگو: سیاچن پر شہید ہوئے فوجی وارث علی سپردِ خاک
ہنگو (ڈیلی اردو) سیاچن پر شہید ہونے والے فوجی جوان سپاہی وارث علی کی نماز جنازہ ضلع ہنگو کے علاقے سیدان بانڈہ میں ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ شہید کے جنازے میں پاک فوج کے افسران سمیت علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے سیدان بانڈہ سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ جوان سپاہی وارث علی سیاچن کے مقام پر اپنے ملک کے دفاع کے لیے ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ برفانی تودہ گرنے سے شہید ہو گئے۔
شہید کے آبائی علاقے ہنگو سیدان بانڈہ میں ٹل اسکائوٹس کے کرنل کامران انصاری نے شہید وارث علی کو سلامی پیش کرنے والے دستے کی قیادت کی۔ شہید کے جنازے میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہید وارث علی کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے ہنگو سیدان بانڈہ میں دفنا دیا گیا۔
سیاچن کے سخت ترین محاذ پر فرائض سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 20 سالہ وارث علی کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ کم عمری میں شہادت پانے والے وارث علی نے پسماندگان میں والدین، بیوی اور ایک بھائی چھوڑا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C