ہنگو: قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی نویں برسی منائی گئی
👁️ 259 بار دیکھا گیا
ہنگو: قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی نویں برسی منائی گئی
ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنیوالے بہادر طالب علم اعتزاز حسن بنگش کو ہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے۔
ہنگو میں برسی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 6 جنوری 2014ء کو ہنگو میں گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی کے نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسن نے اسکول کے اندر ایک مشکوک شخص کو جانے سے روکا تو خودکش حملہ آور نے سکول کے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ اس واقعہ میں اعتزاز نے اپنی جان تو قربان کردی لیکن سکول میں موجود لگ بھگ 2 ہزار طالب علموں کی جان بچالی۔اعتزاز حسن کو اس بہادری پر تمغہ شجاعت سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ اور ان کے اعزاز میں کئی اعلانات بھی کیے جاچکے ہیں لیکن ابھی تک وہ اعلانات پورے نہیں کیے جاسکے۔ شہید اعتزاز کی یاد میں ʼسیلوٹʼ کے نام سے ایک پاکستانی فلم بھی بنائی جاچکی ہے۔
دریں اثناء اس موقع پر شہید کے والد مجاہد علی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز کی نویں برسی خاموشی سے گزر گئی، نہ کوئی تقریب ہوئی نہ کسی نے اہل خانہ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے لخت جگر نے دشمن کو للکارا اور جان دیکر معصوم بچوں کی جانیں بچائیں۔
شہید کے بھائی مجتبیٰ حسن کا کہنا ہےکہ طلبا کی جانیں بچانے والے شہید طالب علم اعتزاز حسن کی قربانی کو بھلایا نہیں جاسکتا، اعتزاز حسن نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اسکول پر خودکش حملے کو ناکام بناکر پوری دنیا میں بہادری کی نئی مثال قائم کردی ہے۔
ہنگو کا علاقہ کافی عرصے سے فرقہ وارانہ کشیدگی کا شکار رہا ہے ۔ زیادہ تر شیعہ مخالف انتہا پسند تنظیمیں افغانستان میں سوویت مداخلت کے خلاف چلنے والی جہادی تحریک کی پیداوار ہیں۔کئی برسوں سے شیعہ کمیونٹی نے بھی فرقہ وارانہ تشدد کا انہی کے سکّوں میں جواب دیا ہے ۔ 2006ء میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران اعتزاز کے گھر کو ا یک میزائل سے نشانہ بنایا گیا لیکن کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C