ہنگو میں ایف سی قلعہ پر پاکستانی طالبان کا حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 18 زخمی
👁️ 463 بار دیکھا گیا
ہنگو میں ایف سی قلعہ پر پاکستانی طالبان کا حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 18 زخمی
ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعہ پر دہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل ریزرو پولیس کے 3 اہلکار ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں ایک سہولت کار سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو محمد خالد خان کے مطابق اتوار کی صبح پاکستانی طالبان نے تھانہ دوآبہ کی حدود طورہ وڑی میں قائم ایف سی قلعہ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں فیڈرل ریزرو پولیس کے 3 اہلکار ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں سہولت کار سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔ ان کے مطابق سہولت کار دہشت گردوں کے ساتھ ہی موجود تھا۔ کارروائی کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ مزید سہولت کاروں کو گرفتار کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی لاشیں ساتھ لے گئے۔
زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ ٹل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ہلاک اہلکاروں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ہنگو پہنچایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ "بہادر جوانوں نے جان دے کر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ شہدا کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔"
وزیر داخلہ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15587 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11874 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7477 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C