08/September/2026

ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 2 اہلکار زخمی

👁️ 59 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 2 اہلکار زخمی

ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 2 اہلکار زخمی

ہنگو(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ہنگو میں انارچینہ چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر دہشتگردوں نے کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پولیس کے 2 اہلکار فیصل اور ظفر حیدر زخمی ہوگئے۔

حملے کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری انارچینہ چیک پوسٹ کی جانب روانہ کردی گئی، جبکہ فرنٹیئر کور کے اہلکار بھی پولیس نفری کے ساتھ علاقے کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد انارچینہ چیک پوسٹ تک پہنچنے والے راستوں اور اطراف کے پہاڑی علاقوں میں امدادی نفری کو نشانہ بنانے کے لیے مبینہ طور پر گھات لگائے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چیک پوسٹ کو مختلف اطراف سے مبینہ طور پر سنائپر فائرنگ کا بھی سامنا ہے۔

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کی نگرانی میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی کارروائی جاری ہے، جبکہ علاقے میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مزید نفری کی تعیناتی اور دیگر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C