16/August/2026

یمنی فوج کا حوثی باغیوں کے خلاف 24 گھنٹوں میں 181 کارروائیوں کا دعویٰ

👁️ 76 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یمنی فوج کا حوثی باغیوں کے خلاف 24 گھنٹوں میں 181 کارروائیوں کا دعویٰ

یمنی فوج کا حوثی باغیوں کے خلاف 24 گھنٹوں میں 181 کارروائیوں کا دعویٰ

صنعا(ڈیلی اردو) یمنی مسلح افواج کے ترجمان کرنل ماجد عبداللہ النزیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کے خلاف 181 فوجی کارروائیاں کی گئیں۔

 

ترجمان کے مطابق مختلف محاذوں پر کی جانے والی کارروائیوں میں ڈرونز، توپ خانے اور راکٹ لانچرز استعمال کیے گئے، جبکہ حوثی باغیوں کے ٹھکانوں اور ان سے لاحق خطرات کے ذرائع کو نشانہ بنایا گیا۔

 

ماجد عبداللہ النزیلی کے مطابق فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں حوثی باغیوں کے درجنوں ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ گروپ کی متعدد گاڑیاں اور دیگر فوجی سازوسامان بھی تباہ کیا گیا۔

ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ کارروائیوں کے دوران حوثی باغیوں کے اسلحے کے متعدد گوداموں اور فوجی سازوسامان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

 

یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان مختلف محاذوں پر جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C