یمن: امریکہ اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 17 افراد کو موت کی سزا
👁️ 294 بار دیکھا گیا
یمن: امریکہ اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 17 افراد کو موت کی سزا
صنعاء (ڈیلی اردو) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کے زیرِ کنٹرول عدالت نے ہفتے کی شام دیر گئے سترہ افراد کو امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنا دی۔ دفاعی ٹیم کے سربراہ عبدالباسط غازی کے مطابق ایک خاتون کو 10 سال قید کی سزا دی گئی جبکہ دو افراد کو بری کر دیا گیا۔ ان فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے۔
حوثی نیوز ایجنسی ’’صبا‘‘ کے مطابق 17 ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی رہنماؤں کے ٹھکانوں، ان کی نقل و حرکت اور میزائل سائٹس سے متعلق معلومات ’دشمنوں‘ کو فراہم کیں۔
ایک الگ کیس میں، حوثیوں نے مقامی امدادی کارکنوں کو بھی جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ غازی نے بتایا کہ ان کارکنوں کو تفتیش کے دوران اہلِ خانہ سے رابطے کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم وکیل رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
حوثی ملیشیا اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی امدادی اداروں کو نشانہ بناتی رہی ہے۔ اگست سے صنعاء میں ان کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے اور کئی ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔ گروپ کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اقوامِ متحدہ پر ’’جاسوسی اور جارحانہ سرگرمیوں‘‘ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
یہ کریک ڈاؤن اس وقت شروع ہوا جب رواں سال اگست کے آخر میں اسرائیلی حملے میں حوثیوں کے اس وقت کے وزیرِاعظم احمد غالب الرحاوی اور نو وزراء ہلاک ہو گئے تھے۔
اکتوبر 2023ء میں غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جنہیں انہوں نے فلسطینیوں کی حمایت کے طور پر پیش کیا۔ حوثی اس وقت یمن کے شمالی حصے اور صنعاء پر قابض ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C