یمن: تعز میں جھڑپیں، حوثی باغیوں کے 23 اہلکار ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
👁️ 173 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں جھڑپیں، حوثی باغیوں کے 23 اہلکار ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
صنعاء (ڈیلی اردو) یمن کے تعز فوجی محور کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمال مشرقی تعز کے محاذوں پر یمنی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران 23 حوثی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
فوجی حکام کے مطابق جھڑپیں کلابہ محاذ کے الصفا علاقے میں اس وقت شروع ہوئیں جب حوثی باغیوں نے یمنی فوج کی پوزیشنز پر حملہ کیا۔ لڑائی بعد میں شہر کے شمال مشرقی محاذ کے دیگر علاقوں تک پھیل گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران مختلف نوعیت کے ہتھیار استعمال کیے گئے، جبکہ یمنی فوج کے مطابق کارروائی میں حوثی باغیوں کے 8 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔
یہ جھڑپیں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب چوتھے فوجی علاقے کے کمانڈر نے تعز کے محاذوں کا دورہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق 2015 میں یمن میں جنگ شروع ہونے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔
حوثی باغیوں کی جانب سے جھڑپوں اور جانی نقصان سے متعلق یمنی فوج کے دعوے پر تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا، اس لیے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C