یمن حوثی باغیوں کا اسرائیلی ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملہ، 6 افراد زخمی
👁️ 139 بار دیکھا گیا
یمن حوثی باغیوں کا اسرائیلی ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملہ، 6 افراد زخمی
تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی حکام کے مطابق، اتوار کی صبح یمن سے فائر کیا گیا ایک میزائل تل ابیب کے بین گورین ایئرپورٹ کے مرکزی ٹرمینل کے قریب آ کر گرا، جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔
غیر تصدیق شدہ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کے قریب علاقے میں دھوئیں کے بادل بلند ہو رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، چار افراد دھماکے سے زخمی ہوئے، جبکہ مزید دو افراد پناہ گاہ کی جانب جاتے ہوئے زخمی ہوئے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گالانت نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “جو کوئی ہمیں مارے گا، ہم اسے سات گنا زیادہ زور سے ماریں گے۔”
حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ سری نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ اب فضائی سفر کے لیے محفوظ نہیں رہا۔
اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ میزائل کو مار گرانے میں ناکامی ہوئی، اور اس کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ سینیئر پولیس افسران نے صحافیوں کو میزائل گرنے کی جگہ پر ایک گڑھا دکھایا جو ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری کی پارکنگ لاٹ کے قریب واقع ایک سڑک پر بنا ہے۔ حکام کے مطابق میزائل سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
ایئرپورٹ کو عارضی تعطل کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے، تاہم واقعے کے بعد پورے ملک میں سائرن بج اٹھے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اتوار کے روز وزراء اور دفاعی حکام سے ملاقات کا اعلان کیا ہے تاکہ حملے کے ممکنہ جوابی اقدامات پر غور کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے گزشتہ کئی ماہ سے اسرائیل پر حماس کے ساتھ یکجہتی کے اظہار میں میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جنہیں عموماً اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام ناکام بناتا رہا ہے۔ اس گروپ نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر بھی حملے کیے، جن کے ردعمل میں امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
25/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں بھی ہونیگے، ختم کیے جائینگے، فیلڈ مارشل
25/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
25/July/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
25/July/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 430 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4846 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3590 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C