یمن: لاکھوں افراد کیلئے ذخیرہ کی گئی اناج خراب ہونے کا خدشہ
👁️ 169 بار دیکھا گیا
یمن: لاکھوں افراد کیلئے ذخیرہ کی گئی اناج خراب ہونے کا خدشہ
یمن (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے یمن کے شہر حدیدہ کے گوداموں میں وسیع پیمانے پر ذخیرہ کیے گئے اناج کے خراب ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے جس وجہ سے لاکھوں افراد جان بچانے والی خوراک سے محروم ہو سکتے ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کے مطابق مغربی ساحلی شہر حدیدہ کے گودام میں اتنا اناج موجود ہے جس سے ایک مہینے تک لاکھوں افراد کے لیے کافی ہے۔
یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ’ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے اناج کا ذخیرہ ایک ماہ تک 37 لاکھ افراد کا پیٹ بھرنے کے لیے کافی ہے لیکن گزشتہ 5 ماہ سے ان گوداموں تک اقوام متحدہ کی رسائی نہیں اور اس کے خراب ہونے کا خدشہ ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ ہم اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ تمام گوداموں تک رسائی کو یقینی بنانا یمن جنگ میں ملوث تمام فریقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے‘۔
خیال رہے کہ حدیدہ اور اس کے اناج کے گودام 2014 سے یمن کے حوثی باغیوں کے قبضے میں ہیں جب جنگجوؤں نے یمن کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کیا تھا۔
یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گرفتھس کا کہنا ہے کہ ’باغیوں نے گودام تک جانے والی سڑک کی از سرِ نو تعمیر کے آغاز کی کوشش کی ہے‘۔
مارٹن گرفتھس گزشتہ برس دسمبر میں سعودی اتحاد اور باغیوں کے درمیان حدیدہ پر جنگ بندی کا معاہدہ کروانے میں کردار ادا کیا تھا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ اتحاد نے 2015 میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا۔
اقوام متحدہ کی جانب اس جنگ کو بدترین انسانی بحران قرار دیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد قحط سالی کے خدشات کا شکار ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے مطابق 2015 سے اب تک 10 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ انسانی حقوق کے بعض گروہوں کا کہنا ہے کہ یمن جنگ میں ہلاکتوں کی شرح 5 گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C