یمن میں سعودی عرب–امارات کشیدگی میں اضافہ، فضائی کارروائیاں تیز
👁️ 244 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی عرب–امارات کشیدگی میں اضافہ، فضائی کارروائیاں تیز
ریاض (ڈیلی اردو، روئٹرز، اے ایف پی، ڈی پی اے) سعودی فوجی اتحاد نے یمن میں اسلحے کی ایک کھیپ پر فضائی حملہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی فورسز کو 24 گھنٹوں میں یمن چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ ریاض حکومت کی طرف سے ابوظہبی کے خلاف یہ اب تک کا سب سے سخت بیان ہے۔
تیل پیدا کرنے والے دو خلیجی ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تناؤ اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔
سعودی عرب نے منگل کے روز کہا کہ اس کی قومی سلامتی ایک سرخ لکیر ہے۔ اس بیان کے چند گھنٹے بعد ہی سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے یمن میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ، جنوب کے علیحدگی پسندوں کو ملنے والی غیر ملکی فوجی امداد کو نشانہ بنایا۔
سعودی عرب کے حمایت یافتہ اور یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دفاعی معاہدہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں امارات پر یمن میں اندرونی انتشار کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے مزید کہا، ''بدقسمتی سے یہ حتمی طور پر ثابت ہو چکا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) پر دباؤ ڈالا اور اسے ہدایت کی کہ وہ فوجی اضافے کے ذریعے ریاستی اختیار کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ بغاوت کرے۔‘‘
یو اے ای کی فورسز یمن چھوڑ دیں، سعودی عرب
سعودی عرب نے بھی متحدہ عرب امارات پر زور دیا ہے کہ وہ یمن چھوڑنے کے رشاد العلیمی کے مطالبے کی تعمیل کرے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اس نئی پیش رفت کے تناظر میں کوئی بھی تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔
چند روز پہلے بھی سعودی اتحاد نے متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ فورسز کو نشانہ بنایا تھا۔ حالیہ پیش رفت کے بعد جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) اور سعودی حمایت یافتہ
یمنی حکومتی فورسز ایک دوسرے کے خلاف کھڑی ہو چکی ہیں۔
قبل ازیں جمعرات کو ریاض حکومت نے متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں سے کہا تھا کہ وہ پیش قدمی نہ کریں اور پیچھے ہٹ جائیں جبکہ ان جنگجوؤں نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔
اس کونسل کے جنگجوؤں نے رواں ماہ یمن کے صوبوں حضرموت اور المہرہ میں پیش قدمی کی تھی۔ اس سے سعودی حمایت یافتہ ان نیشنل شیلڈ فورسز سے منسلک فورسز کو پیچھے دھکیلا گیا، جو حوثیوں کے خلاف اتحاد کا حصہ ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ کونسل سے منسلک افراد جنوبی یمن کا پرچم لہرا رہے ہیں، جو 1967ء سے 1990ء تک ایک علیحدہ ملک تھا۔
سعودی فوجی اتحاد کا تازہ حملہ
سعودی فوجی اتحاد کے مطابق تازہ محدود فضائی حملہ ہفتے کے آخر میں متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ سے دو جہازوں کی آمد کے بعد کیا گیا، جو ہفتے اور اتوار کو بغیر اجازت یمن پہنچے۔ بیان کے مطابق المکلا پہنچنے کے بعد ان جہازوں نے اپنے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیے اور بڑی مقدار میں ہتھیار اور جنگی گاڑیاں اتاریں۔ اسلحے کی یہ کھیپ ایس ٹی سی کی حمایت کے لیے تھی۔
سعودی فوجی اتحاد کے سرکاری میڈیا کے مطابق المکلا بندرگاہ پر حملے سے کوئی ہلاکتیں یا ضمنی نقصان نہیں ہوا۔ دو ذرائع نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ حملے کا نشانہ وہ مقام تھا، جہاں دو جہازوں کا سامان اتارا گیا تھا۔
متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ فورسز جنوب میں وسیع علاقوں پر کنٹرول رکھتی ہیں، جن میں اسٹریٹیجک طور پر اہم صوبہ حضرموت بھی شامل ہے۔ صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے تمام بندرگاہوں اور گزرگاہوں پر 72 گھنٹوں کے لیے نو فلائی زون کے ساتھ ساتھ سمندری اور زمینی ناکہ بندی نافذ کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
سعودی عرب سے ملحق علاقے حضرموت کے اس کے ساتھ ثقافتی اور تاریخی روابط ہیں جبکہ کئی ممتاز سعودیوں کی جڑیں بھی اس علاقے سے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 291 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 586 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 514 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 324 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3471 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C