22/August/2026

یمن : حوثی باغیوں کے مساجد ، خطبیوں اور مذہبی اقلیتیوں کےخلاف 4651 جرائم رپورٹ

👁️ 86 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یمن :  حوثی باغیوں کے مساجد ، خطبیوں اور مذہبی اقلیتیوں کےخلاف 4651 جرائم رپورٹ

یمن : حوثی باغیوں کے مساجد ، خطبیوں اور مذہبی اقلیتیوں کےخلاف 4651 جرائم رپورٹ

صنعا(ڈیلی اردو) یمن میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے ملک کی 14 گورنریٹس میں مساجد، ائمہ، خطیبوں اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف 4,651 جرائم اور خلاف ورزیوں کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

 

یمنی ویمن ایمپاورمنٹ فاؤنڈیشن کے مطابق یہ واقعات یکم جنوری 2014 سے 21 اگست 2026 کے دوران پیش آئے۔ تنظیم نے یہ اعداد و شمار مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے متاثرین کی یاد میں جاری کی گئی ایک رپورٹ میں پیش کیے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 311 افراد ہلاک اور 231 زخمی ہوئے، جبکہ 679 افراد کو اغوا یا حراست میں لیا گیا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے 143 کو مبینہ طور پر تشدد کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 13 افراد تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ 938 ائمہ اور خطیبوں کو مبینہ طور پر ان کی مرضی کے خلاف تبدیل کرکے حوثی باغیوں کے حامی افراد مقرر کیا گیا، جبکہ 491 مساجد کو فوجی مراکز اور 114 مساجد کو آپریشن رومز کے طور پر استعمال کیا گیا۔

 

تنظیم کے مطابق 902 مساجد یا مذہبی مقامات پر حملوں، بے حرمتی اور مسلکی تبدیلی سے متعلق واقعات بھی ریکارڈ کیے گئے، جبکہ 832 مسجد لائبریریاں ضبط کیے جانے اور 151 مذہبی مراکز، رہائش گاہوں اور اوقاف پر قبضے کے واقعات کی بھی نشاندہی کی گئی۔

رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مساجد کو عبادت گاہوں کے بجائے سیاسی اثرورسوخ، مسلکی تشہیر اور عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا گیا۔ تنظیم نے خبردار کیا کہ واقعات کی نوعیت اور حالات کے مطابق بعض اقدامات جنگی جرائم یا انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

 

یمنی ویمن ایمپاورمنٹ فاؤنڈیشن نے تمام زیرحراست افراد کی رہائی، جبری طور پر لاپتا افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے، مساجد کی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال روکنے اور ضبط کیے گئے مذہبی اوقاف و کتب خانوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم نے مذہبی مقامات سے متعلق مبینہ خلاف ورزیوں کے شواہد جمع کرنے اور ذمہ دار افراد کے احتساب کے لیے بین الاقوامی طریقہ کار قائم کرنے پر بھی زور دیا۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C