یورپی پارلیمان: سیاسی پناہ اور ہجرت کے سخت قوانین پر ووٹنگ
👁️ 134 بار دیکھا گیا
یورپی پارلیمان: سیاسی پناہ اور ہجرت کے سخت قوانین پر ووٹنگ
برسلز (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) یورپی پارلیمنٹ برسوں کے اندرونی تنازعہ کے بعد، بدھ کو یورپی یونین کے لیے سیاسی پناہ اور ہجرت کے سخت تر قوانین کے حوالے سے ووٹ ڈالنے جارہی ہے۔ اس ووٹنگ کا مقصد قانون سازی کے لیے ایک لازم یکجہتی نظام کی بنیادی حثیت تسلیم کرنا ہے۔ اس نظام کے تحت یورپی یونین کے رکن ممالک سے پناہ کی درخواستوں کے انتظام کے لیے کسی نہ کسی قسم کی ذمہ داری لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اگر یورپی یونین کا کوئی ملک سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے والے لوگوں کو قبول نہیں کرنا چاہتا، توپھر اس رکن ریاست کو متبادل سپورٹ فنڈ میں مالی تعاون کے ذریعے اپنی امداد کا حصہ ڈالنا چاہیے۔
اس کے علاوہ، مذکورہ نظام میں یہ بھی شامل ہو گا کہ اگر یورپی یونین کے کسی رکن ملک کو پناہ کی درخواستوں میں نمایاں اضافے کا سامنا ہے تو وہ درخواست دہندگان کو یورپی یونین کے دیگر ممالک میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے۔
پیکج کا سب سے متنازعہ حصہ وہ ہے جس میں یورپی یونین میں سرحدی سہولیات اور اسکریننگ کی سہولیات کو بڑھانے کی بات کی گئی ہے جس کے تحت وہ درخواست دہندگان جنہیں اہل نہیں پایا گیا انہیں فوری طور پرواپس بھیج دیا جائے گا۔
غیر سرکاری تنظیموں نے اس پیکج پرسخت تنقید کی ہے اورخدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی وجہ سے انسانی حقوق کی پامالی اور سرحدی تنصیبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
دو ہزار پندرہ سے جب یورپی یونین کے رکن ممالک کی طرف بڑھنے والے مہاجرین کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچی، تب سے ہی ہجرت اور پناہ گزینوں کے موضوع پرمربوط سسٹم بنانے کے حوالے سے اقدامات اور شدید بحث جاری ہے۔
یہ ووٹنگ یورہی یونین میں پناہ کے متلاشی افراد کی درخواستوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پس منظر میں کی جارہی ہے۔ یورپی یونین ایجنسی برائے پناہ، کے اعداد و شمار کے مطابق دوہزار تئیس میں پناہ کے لیے دائر درخواستوں کی تعداد 1.14 ملین تک پہنچ گئی تھی جو کہ گزشتہ سات سال کی بلند ترین سطح ہے۔
یورپی پارلیمنٹ میں یہ ووٹنگ قوانین کے نفاذ کو ایک قدم آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ تاہم حتمی ووٹنگ یورپی یونین کے وزراء کے درمیان ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 615 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 534 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3476 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C