یورپی یونین نے غیر قانونی مہاجرت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان
👁️ 285 بار دیکھا گیا
یورپی یونین نے غیر قانونی مہاجرت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان
برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو مؤثر طریقے سے ان کے آبائی ممالک واپس بھیجنا ایک ’فوری‘ ترجیح ہے۔ نئے منصوبے پر اس اصول کے تحت عمل کیا جائے گا کہ ’کون یورپی یونین میں آئے گا یہ یورپ کی صوابدید پر ہے۔‘
یورپی کمیشن نے جمعرات کو یورپی یونین کی مہاجرت سے متعلق پالیسی کا خاکہ پیش کیا، جس میں غیر قانونی مہاجرت سے نمٹنے اور بلاک سے باہر کے ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔
یورپی کمشنر برائے مہاجرت میگنس برنر نے کہا، ''ترجیح بالکل واضح ہے: غیر قانونی آمد کم کرنا اور اسے کم ہی رکھنا۔‘‘
برنر نے مزید کہا، ''غلط استعمال مہاجرت کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ یہ عوامی اعتماد کو کمزور کرتا ہے اور بالآخر ہماری تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت اور صلاحیتوں کو متوجہ کرنے کی کوششوں کو متاثر کرتا ہے۔‘‘
یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب یورپی یونین پر غیر قانونی مہاجرت کے خلاف سخت اقدامات کا سیاسی دباؤ برقرار ہے۔ حالانکہ 2025 میں غیر قانونی آمد میں ایک چوتھائی سے زیادہ کمی آئی تھی۔برنر نے 27 رکنی بلاک کے لیے مہاجرت اور پناہ گزین پالیسی پر 'ایک نئے باب‘ کا وعدہ کیا۔
حقوق انسانی کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپی یونین کے اس طریقۂ کار پر تنقید کرتے ہوئے اسے ''خامیوں والا‘‘ قرار دیا اور خبردار کیا کہ نام نہاد ''تیسرے ممالک‘‘ پر بڑھتا انحصار یورپی یونین کو ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ''شریکِ جرم‘‘ بنا سکتا ہے۔
’یورپ یہ فیصلہ کرے گا کہ کون آئے‘
یورپی یونین کی مہاجرت پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ وہ ایک ایسا نظام قائم کرنا چاہتا ہے، جو ''منصفانہ بھی ہو اور مضبوط بھی۔‘‘ بیان میں کہا گیا، ''یہ اس اصول کی توثیق کرتا ہے کہ یورپ ہی یہ طے کرتا ہے کہ کون یورپی یونین میں آئے گا اور کن حالات میں آئے گا۔‘‘
یورپی یونین سے توقع ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت کی روک تھام، انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، پناہ کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نظام کے غلط استعمال کو روکنے اور معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے باصلاحیت تارکین وطن کو متوجہ کرنے پر توجہ دے گی۔
کمیشن کے مطابق پورے بلاک میں کئی اہم شعبوں میں مہارتوں کی کمی اور لیبر شارٹیج متوقع ہے۔ بیان میں کہا گیا، ''یورپی یونین کو عالمی سطح پر ٹیلنٹ کی دوڑ میں سب سے پرکشش مقام بننے کا ہدف رکھنا چاہیے۔‘‘ اس مقصد کے لیے کمیشن نے وعدہ کیا کہ وہ ''یورپ کو درکار مہارتوں کے حامل افراد کو راغب کرنے کے لیے قوانین اور طریقۂ کار کو سادہ اور تیز بنائے گا۔ اس میں اسناد اور مہارتوں کی شناخت اور توثیق کے نظام میں بہتری کے اقدامات شامل ہیں۔
’ریٹرن ہب‘
یورپی کمیشن نے نشاندہی کی کہ جن تارکینِ وطن کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا جاتا ہے، ان میں سے صرف تقریباً ایک چوتھائی ہی واقعی اپنے آبائی ممالک واپس جاتے ہیں۔ بلاک نے کہا کہ یورپی یونین کے واپسی کے نظام کو زیادہ مؤثربنانا انتہائی ضروری ہے۔ کمیشن کے بیان میں کہا گیا، ''تیز، مؤثر اور باعزت واپسی ہمارے مہاجرت اور پناہ کے نظام کے بہتر کام کرنے اور اس کی ساکھ کے لیے ناگزیر ہے۔‘‘
کمیشن نے اپنی پالیسی کے ایک نئے اور اختراعی پہلو کے طور پر یورپی یونین کی سرحدوں سے باہر قائم کیے جانے والے 'ریٹرن ہبز‘ کا تصور پیش کیا ہے۔
اس نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مسترد شدہ پناہ گزینوں کو واپس لینے کے لیے تیسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے تیار ہے اور عدم تعاون کی صورت میں ان کے خلاف اقدامات بھی کر سکتی ہے۔
یورپی یونین پہلے ہی تیونس، موریطانیہ، مصر اور مراکش جیسے ممالک کے ساتھ معاہدے کر چکی ہے یا مذاکرات کر رہی ہے تاکہ یورپ کی طرف ہجرت کو کنٹرول کیا جا سکے۔ اس تعاون کے بدلے ان ممالک کو امداد اور سرمایہ کاری فراہم کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C