یورپی یونین کی آبنائے ہرمز پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں
👁️ 214 بار دیکھا گیا
یورپی یونین کی آبنائے ہرمز پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں
برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کا کہنا ہے کہ رکن ممالک نے آبنائے ہرمز میں ’بحری آمد و رفت روکنے کرنے‘ پر ایران کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔
کایا کلاس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’مشرقِ وسطیٰ امن مذاکرات اور نازک جنگ بندیوں کے مراحل میں الجھا ہوا ہے۔
’تہران کے ڈرون اب بھی آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ وزرا نے واضح کیا کہ ایران کے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔ اس کے جواب میں آج برسلز میں یورپی یونین کے رکن ممالک نے آبنائے میں بحری آمد و رفت محدود کرنے پر ایرانی شخصیات پر پابندیاں عائد کیں۔‘
انھوں نے کہا کہ یورپی یونین نے اس خلل میں ملوث ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق ان پابندیوں میں پاسدارانِ انقلاب کی بحری شاخ کے ترجمان محمد اکبرزادہ کو بلیک لسٹ کرنا اور ایران کی آئل ایکسپورٹرز یونین کے نمائندے حمید حسینی کے اثاثے منجمد کرنا اور ویزا پابندی عائد کرنا شامل ہے۔
کلاس نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب یورپی یونین اپنے نئے ’آزادیِ جہاز رانی‘ سے متعلق پابندیوں کے نظام کا اطلاق کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C