یورپ پہنچنے کے خواہش مند 4,400 تارکین وطن لاپتہ ہوئے، مانیٹرنگ گروپ
👁️ 127 بار دیکھا گیا
یورپ پہنچنے کے خواہش مند 4,400 تارکین وطن لاپتہ ہوئے، مانیٹرنگ گروپ
میڈرڈ (ڈیلی اردو/روئٹرز/ڈی پی اے) سال 2021ء کے دوران اسپین پہنچنے کی کوشش میں 4,400 تارکین وطن سمندر میں لاپتہ ہوئے، جن میں 205 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ بات ایک مانیٹرنگ گروپ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔
غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش میں ہر سال ہزاروں تارکین وطن سمندر کی نذر ہو جاتے ہیں۔ اس طرح کے تارکین وطن کے بارے میں اعداد وشمار جمع کرنے والے ایک گروپ ‘کامینانڈو فونٹیراس‘ یا واکنگ بارڈرز کے مطابق سال 2021ء کے دوران 4,400 سے زائد تارکین وطن اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران سمندر میں لاپتہ ہوئے۔ اس گروپ کے مطابق یہ تعداد اس سے ایک برس قبل کے مقابلے میں دو گُنا سے بھی زائد ہے۔
واکنگ بارڈرز نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی وجوہات میں خطرناک راستے اختیار کرنا، سمندر پار کرنے کے لیے گھٹیا کوالٹی کی کشتیوں کا استعمال اور سمندر میں بعض بحری جہازوں کی طرف سے ان تارکین وطن کی مدد جیسے معاملات کو قرار دیا ہے۔
ہسپانوی حکام کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس کے دوران 39 ہزار ایسے تارکین وطن سمندر یا زمینی راستے سے اسپین پہنچے جن کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں۔ یہ تعداد اس سے ایک برس قبل یعنی 2020ء کے برابر ہی ہے۔
واکنگ بارڈرز کے مطابق گزشتہ برس کے دوران سمندر میں لاپتہ ہونے والے یا ہلاک ہونے والوں کی 90 فیصد تعداد ان 124 کشتیوں میں سوار تھی جو اسپین کے کینیری جزائر تک پہنچنے کی کوشش کے دوران بحر اوقیانوس کے پانیوں میں ڈوب گئیں۔ اسپین کے کینیری جزائر براعظم افریقہ کے ساحل کے قریب بحر اوقیانوس میں موجود ہیں۔ 2020ء کے بعد سے افریقہ سے اسپین یا یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے زیادہ تر تارکین وطن ان جزائر تک جانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ایسے تارکین وطن کی تعداد نسبتاﹰ بہت کم ہے جو بحیرہ روم میں سے گزر کر اسپین کی مرکزی سرزمین تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
واکنگ بارڈرز کی بانی ہیلینا مالینو کے مطابق یہ گروپ اعداد وشمار ان ہاٹ لائنز کے ذریعے جمع کرتا ہے جو مشکلات میں گھری کشتیوں میں سوار تارکین وطن کی مدد کے لیے قائم کی گئیں ہیں جس پر وہ خود مدد کے لیے یا ان کے اہل خانہ معلومات کے حصول کے لیے رابطہ کرتے ہیں۔
یہ گروپ ایسی ہر ایک کشتی کے بارے میں معلومات جمع کرتا ہے۔ اس گروپ کے مطابق جن تارکین وطن کا سمندر میں لاپتہ ہونے کے ایک ماہ بعد تک بھی پتہ نہ چلے انہیں مردہ تصور کیا جاتا ہے۔ گروپ کی طرف سے جاری کردہ تعداد میں سے 95 فیصد ایسے ہی لاپتہ لوگ ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت ‘انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن‘ (آئی او ایم) کے مطابق 22 دسمبر 2021ء تک کینیری جزائر تک پہنچنے کی کوشش میں ہلاک ہونے والے یا لاپتہ ہونے والے تارکین وطن کی تعداد 955 ہے۔ یہ 2014ء کے بعد کسی ایک سال کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
اسپین ایسے تارکین وطن کے بارے میں کوئی اعدا دشمار مرتب نہیں کرتا جو اس کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ہسپانوی حکام نے خبر رساں ادارے روئٹرز کی طرف سے واکنگ بارڈرز کے اعدا وشمار کی تصدیق کے لیے درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 411 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 374 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 321 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3466 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C