یوٹیوب نے معروف اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل بند کردیا
👁️ 108 بار دیکھا گیا
یوٹیوب نے معروف اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل بند کردیا
نیو یارک (ڈیلی اردو) یوٹیوب نے معروف اسکالر ڈاکٹر اسرار کا چینل بند کردیا۔
عالمی سطح پر ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے یہود مخالف لیکچرز کو بنیاد بناکر معروف اسکالر ڈاکٹر اسرار کا یوٹیوب چینل معطل کردیا۔
ڈاکٹر اسرار کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 3 ملین (30 لاکھ) کے قریب ہے جب کہ ان کے لیکچرز کو سننے والوں اور سراہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
یوٹیوب نے ڈاکٹر اسرار احمد کے چینل کے خلاف ایکشن کا فیصلہ اخبار جیوش کرونیکل میں ڈاکٹر اسرار احمد کے خلاف مختلف رپورٹس شائع ہونے کے بعد کیا۔
رپورٹس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ٹیکساس میں یہودی عبادت خانے کو یرغمال بنانے والا برطانوی نژاد پاکستانی ملک فیصل اکرام، ڈاکٹر اسرار کے لیکچرز سے متاثر تھا۔
یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسرار کے دو چینلز کو نفرت انگیز اور تشدد سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے معروف اسکالر کا چینل معطل کیے جانے کے بعد ان کے چاہنے والے سیخ پا ہیں جن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسرار احمد عظیم اسکالر ہیں جنہوں نے کبھی بھی تشدد کی تبلیغ نہیں کی، وہ ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو تعلیم اور نئی ٹیکنالوجی کے حصول کی ترغیب دیتے ہیں۔
دوسری جانب تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے یوٹیوب پر ڈاکٹر اسرار احمد آفیشل یوٹیوب چینل کو بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلاموفوبیا کی بدترین شکل قرار دیا ہے۔
Asalamu Alaikum WrWb.
Removal of the Dr. Israr Ahmad Official #YouTube channel is a blatant act of #Islamophobia. Tanzeem-e-Islami has commenced a robust legal and procedural action in response to this shameful act on all relevant and concerned platforms.
Was Salam pic.twitter.com/KB5wpA8gNl— Tanzeem-e-Islami (@tanzeemorg) April 2, 2022
امیر شجاع الدین شیخ کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا کے اس شرمناک فعل کے جواب میں تنظیم اسلامی نے متعلقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے بھرپور قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15511 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C