یوکرینی جنگ میں 10 ہزار روسی قیدی مارے جا چکے ہیں، واگنر
👁️ 25 بار دیکھا گیا
یوکرینی جنگ میں 10 ہزار روسی قیدی مارے جا چکے ہیں، واگنر
ماسکو (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) ژیوگینی پریگوژن کے مطابق وہ جنگ کے لیے پچاس ہزار روسی قیدی لائے تھے، جن میں سے اب تک دس ہزار مارے جا چکے ہیں۔ واگنر کے سربراہ روسی وزارت دفاع اور آرمی کے ساتھ اختلافات کے باعث ان دنوں عالمی شہ سرخیوں میں ہیں۔
روسی کرائے کے فوجیوں کے گروپ واگنر کے سربراہ نے کہا کہیوکرین میں لڑنے کے لیے بھرتی کیے گئے تقریباً دس ہزار قیدی میدان جنگ میں مارے جا چکے ہیں۔
ژیوگینی پریگوژن یوکرین پر حملے کے چھ ماہ بعد اس وقت بین الاقوامی شہ سرخیوں کا حصہ بنے تھے، جب انہیں روس کی جیلوں کا دورہ کرتے ہوئے یوکرین میں لڑنے پر راضی قیدیوں کو معافی کی پیشکش کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
پریگوژن نے منگل کے روز ایک ویڈیو انٹرویو میں کہا،”میں پچاس ہزار قیدی لایا تھا، جن میں سے تقریباً 20 فیصد مارے گئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ واگنر کی طرف سے لڑنے والے دیگر لوگوں کی ہلاکتوں کا تناسب بھی بیس فیصد کے قریب ہی ہے۔
واگنر گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے مجموعی اعدادوشمار ماسکو کے سرکاری اعدادوشمار کے بالکل برعکس ہیں، جس میں گزشتہ سال کے آخر میں صرف چھ ہزار ہلاکتوں کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
روسی ہلاکتوں سے متعلق واگنر کے تازہ اعدادو شمار 1979ء اور 1989ء کے درمیان افغانستان میں سوویت یونین کی پندرہ ہزار ہلاکتوں کے سرکاری تخمینے سے بھی زیادہ ہیں۔
پریگوژن روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے دیرینہ اتحادی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنی سلسلہ وار ویڈیوز میں کریملن کے ساتھ اختلافات کا کھل کر اظہار کیا، اس دوران انہوں نے چند غیر تصدیق شدہ دعوے بھی کیے اور جن میں کچھ سے وہ بعد میں پیچھے بھی ہٹ گئے۔ پریگوژن نے کریملن کی افواج پر جنگ کے دوران عام شہریوں کو قتل کرنے کے الزامات بھی لگائے، جن کی ماسکو نے بار بار اور سختی سے تردید کی ہے۔
پریگوژن نے فرنٹ لائن شہر باخموٹ میں ہونے والے لڑائی میں روسی نقصانات کا ذمہ دار روسی فوج کے عدم تعاون کو ٹھہرایا۔ انہوں نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ اب ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں کی تعداد دسیوں یا شاید سینکڑوں ہزار ہو گی۔ ان کے بقول ‘ہم اس سے چھپ نہیں سکتے۔‘
روسی بحری جہاز پر حملہ
روس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے ایک بحری جنگی جہاز پر یوکرین کا حملہ ناکام بنا دیا۔ ماسکو کا کہنا ہے یہ حملہ ترکی کے پانیوں میں موجود بحری جہاز پر کیا گیا اور اس واقعے کے لیے کییف ذمہ دار ہے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے ایوان خرس جہاز پر بدھ کی صبح سویرے ملاحوں کے بغیر والی تین اسپیڈ بوٹس سے حملہ کیا گیا۔ روسی وازرت دفاع کے مطابق اس بحری جہاز کو وہاں بحیرہ اسود کے پار روس سے ترکی تک گیس لے جانے والی پائپ لائن کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 485 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 342 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 355 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 914 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4839 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C