یوکرینی میزائلوں نے روسی بندرگاہ میں تیل کے ٹرمینل کو نشانہ بنایا، فوج
👁️ 53 بار دیکھا گیا
یوکرینی میزائلوں نے روسی بندرگاہ میں تیل کے ٹرمینل کو نشانہ بنایا، فوج
کیف (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) یوکرین کی فوج نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ کے ذریعے بتایا ہے کہ یوکرینی بحریہ کی طرف سے فائر کیے گئے میزائلوں نے جمعہ کو کراسنودار کے علاقے میں روسی بندرگاہ کاوکاز کے تیل کے ٹرمینل کو نشانہ بنایا ہے۔
فوج نے یوکرین کے تیار کردہ ’نیپچون‘ میزائلوں سے کیے جانے والے حملے سے ہونے والے نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے اس مقام پر دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔
یوکرینی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے ڈرونز نے کراسنودار کے علاقے میں ایک اور آئل ڈپو کو بھی نشانہ بنایا۔
یوکرین کی فوج نے کہا ہے کہ “روس کا جدید اور موثر فضائی دفاعی نظام ایک بار پھر ہمارے میزائلوں اور بغیر پائلٹ کے ان سسٹمز کے خلاف غیر موثر ثابت ہوا اور ان اہم تنصیبات کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا جو روسی فوج کی رسد اور سپلائی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
دوسری طرف روس کی وزارت دفاع نے ٹیلی گرام پر کہا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے کراسنودار کو نشانہ بنانے والے پانچ میزائلوں اور 29 ڈرونز کو تباہ کر دیا۔
مقامی روسی عہدے داروں کے مطابق، ڈرون کا ملبہ گرنے سے ٹیمریوک ضلع میں تیل کے ڈپو میں آگ لگ گئی، جس سے ایندھن سے بھرے کئی ٹینکوں کو نقصان پہنچا اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
جمعہ کو ہی نیٹو کے اتحادیوں کے درمیان اس موقف کی حمایت میں اضافہ ہوا کہ مغرب کی طرف سے یوکرین کو فراہم کیے گئے ہتھیار روسی سرزمین کے اندر حملہ کرنے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
جرمنی نے کہا کہ اس نے یوکرین کو اجازت دی ہے کہ وہ جرمنی کے فراہم کردہ ہتھیاروں کو روس میں اہداف پر فائر کر سکے۔
ایک دن پہلے، امریکی حکام نے کہا تھا کہ واشنگٹن نے جزوی طور پر اسی طرح کی پابندیاں ہٹا دی ہیں تاکہ یوکرین کو روس کی سرحد سے متصل مشرقی خارکیف کے علاقے کا دفاع کرنے کی اجازت مل جائے۔
تاہم نیٹو کے کچھ رکن ممالک اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا کہ ہم روس کے خلاف نہیں لڑ رہے ہیں۔ ہم یوکرین کا دفاع کر رہے ہیں۔ادھر کریملن نے جمعرات کو مغرب پر الزام لگایاکہ وہ تناؤ میں اضافے کر رہا ہے۔
کریملن نے جمعے کے روز کہا ہے کہ یوکرین پہلے ہی امریکہ کے فراہم کردہ ہتھیاروں سے روسی سرزمین پر اہداف پر حملہ کرنے کی کوشش کر چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 414 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 412 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 343 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 318 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 697 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2571 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C