یوکرینی ڈرونز کے روسی آئل ریفائنریز، ٹینکرز اور پائپ لائن تنصیبات پر حملے
👁️ 266 بار دیکھا گیا
یوکرینی ڈرونز کے روسی آئل ریفائنریز، ٹینکرز اور پائپ لائن تنصیبات پر حملے
کییف (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) یوکرینی حکام نے کہا ہے کہ یوکرین کے ڈرونز نے بدھ کی شب روس کی تین آئل ریفائنریوں، بحیرہ آزوف میں موجود روسی تیل بردار جہازوں اور تیل کی پائپ لائنوں کے پمپنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ حملے یوکرینی سرحد سے لے کر روس کے یورال پہاڑی سلسلے تک وسیع علاقے میں کیے گئے۔
روس کو حالیہ مہینوں میں بعض علاقوں میں ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے، کیونکہ یوکرین مسلسل روسی آئل ریفائنریوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ڈرون حملے کر رہا ہے۔ کییف کی جانب سے ایسے اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جو یوکرین کی سرحد سے بہت دور واقع ہیں۔
یوکرین نے پیر کے روز روس کی سب سے بڑی آئل ریفائنری اومسک ریفائنری پر بھی حملہ کیا تھا۔ یہ تنصیب سائبیریا کے اندر واقع ہے اور یوکرین کے زیرِ کنٹرول علاقے سے تقریباً 2,700 کلومیٹر (1,700 میل) کے فاصلے پر ہے۔
حکام کے مطابق حالیہ حملے یوکرین کی جانب سے روس کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مہم کا حصہ ہیں، جس کا مقصد روسی رسد اور ایندھن کے نظام کو متاثر کرنا ہے۔
یوکرین کے جنرل اسٹاف اور اسپیشل فورسز نے الگ بیانات میں کہا ہے کہ یوکرینی ڈرونز نے تاتارستان کے شہر نیژنیکامسک میں واقع ٹانیكو (TANECO) اور تائف-این کے (TAIF-NK) آئل ریفائنریوں، ساراتوف آئل ریفائنری اور روس کے ورونیژ علاقے میں واقع بوریسوگلیبسک فوجی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب روسی حکام نے ان علاقوں میں حملوں کی تصدیق کی، تاہم یہ نہیں بتایا کہ کن اہداف کو نقصان پہنچا یا نشانہ بنایا گیا۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق، فضائی دفاعی نظام نے رات بھر کے دوران 415 یوکرینی ڈرونز مار گرائے۔
ان حملوں کو روسی توانائی اور فوجی تنصیبات کے خلاف یوکرین کی جاری ڈرون مہم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے تحت کییف دور دراز اہداف کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C