یوکرین میں زیرِ قبضہ جوہری پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا، آئی اے ای اے
👁️ 282 بار دیکھا گیا
یوکرین میں زیرِ قبضہ جوہری پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا، آئی اے ای اے
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ روس کے زیر قبضہ جنوبی یوکرین میں ایک ڈرون سے ژاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ روس کے قبضے میں موجود اس پلانٹ کے آپریٹر نے مطلع کیا کہ ہفتے کے روز ایک ڈرون ٹربائن کی عمارت سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں ’’اطلاعات کے مطابق اس کی دیوار میں سوراخ ہو گیا ہے۔‘‘
روسی میڈیا نے سرکاری نیوکلیئر پاور فرم روزاٹوم کی طرف سے ایک بیان جاری کیا جس میں یوکرین پر دانستہ حملے کا الزام لگایا گیا۔ اس الزام کی تاہم کییف نے سختی سے تردید کی۔
جنوبی یوکرین میں فرنٹ لائن کے قریب ژاپوریژیا، یورپ کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر ہے۔
2022 میں اس پر روس کی افواج کے قبضے کے بعد سے ماسکو اور کییف نے بار بار ایک دوسرے پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس پلانٹ پر حملوں سے ایٹمی تباہی کا خطرہ مول لے رہے ہیں۔
آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے ہفتہ کو دیر گئے ایکس پر ایک پوسٹ میں تحریر کیا: ’’پلانٹ کی طرف یا اس کے خلاف کسی قسم کا حملہ نہیں ہونا چاہیے۔جوہری مقامات پر حملہ کرنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔‘‘
روزاٹوم نے الزام لگایا کہ ڈرون کو فائبر آپٹک کیبل کے ذریعے کنٹرول کیا گیا، جس کے سبب ’’کسی حادثاتی حملے کا امکان‘‘ نہیں رہا تھا۔
یوکرین کی وزارت خارجہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ یہ ’’غیر منطقی‘‘ ہیں۔
یوکرینی وزارت کے بیان میں کہا گیا: ’’یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ یوکرین اپنی ہی سرزمین پر واقع اس جوہری پاور پلانٹ پر حملہ کیوں کرے گا، جبکہ وہ خود ہی اسے دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینا چاہتا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C