یوکرین کو روس کے خلاف امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت
👁️ 58 بار دیکھا گیا
یوکرین کو روس کے خلاف امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/رائٹرز) اطلاعات کے مطابق صدر جو بائیڈن نے خارکیف کے دفاع کے لیے یوکرین کو روس کے خلاف امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے تحت کییف روس میں کچھ اہداف کو امریکی ہتھیاروں سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو روس میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی فراہم کردہ ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے، تاہم یہ اجازت صرف خارکیف کے قریبی روسی علاقوں میں حملہ کرنے تک ہی محدود ہے۔
خبر رساں اداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ معلومات فراہم کرنے والے سینیئر امریکی حکام کا حوالہ دیا ہے۔
ایک امریکی اہلکار نے ایک برطانوی میڈیا ادارے کو بتایا کہ ان کی ٹیم کو یہ ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یوکرین امریکی ہتھیاروں کو ”جوابی حملے کے مقاصد” کے لیے استعمال کرنے کے لائق ہو سکے۔
حالیہ ہفتوں میں روسی سرحد کے قریب واقع علاقے میں ایک حیران کن کارروائی کے بعد روسی افواج نے خارکیف کے علاقے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
جمعے کے روز یوکرینی حکام نے بتایا کہ خارکیف شہر کے نواحی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر روسی گولہ باری سے تین افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔
امریکی ہتھیاروں کا استعمال خارکیف کے دفاع کیلئے ہوگا
ایک امریکی اہلکار نے نام نہ ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ”صدر نے حال ہی میں اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یوکرین خارکیف کے علاقے میں جوابی حملے کے مقاصد کے لیے امریکی فراہم کردہ ہتھیاروں کا استعمال کر سکے تاکہ یوکرین ان روسی افواج کے خلاف جوابی حملہ کر سکے جو ان پر حملہ کر رہی ہیں یا ان پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔”
امریکی اہل کار نے بتایا کہ روس کے اندر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں یا ”اے ٹی اے سی ایم ایس میزائلوں کے استعمال کے حوالے سے ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔” واضح رہے کہ امریکہ نے حال ہی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایسے میزائلوں کو کییف بھیجا تھا۔
پینٹاگون کے مطابق آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم (اے ٹی اے سی ایم ایس) تین سو کلومیٹر دور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور صدر کی ہدایت پر اسی ماہ یوکرین کو پہنچائے گئے تھے۔
یوکرین کو حملوں کی اجازت دینے کا بڑھتا ہوا مطالبہ
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اتحادیوں پر زور دے رہے ہیں، خاص طور پر امریکہ پر، کہ اسے روس کی سرزمین پر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دی جائے۔
برطانیہ نیدرلینڈز اور فرانس سمیت کئی ممالک کا کہنا بھی ہے کہ کیف کو روس میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے ہتھیار استعمال کرنے کا حق ہے۔
اس سے قبل جمعرات کے روز روس نے یوکرین کے اتحادیوں کو روسی سرزمین پر مغربی ممالک کے ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف خبردار کیا تھا۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ یہ بالآخر ان ممالک کے مفادات کے لیے بہت نقصان دہ ہو گا جنہوں نے کشیدگی میں اضافے کا راستہ اختیار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 414 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 414 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 344 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 318 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 698 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2571 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C