یوکرین کے زاپوریژیا نیوکلیئر پلانٹ کو ایک ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی
👁️ 44 بار دیکھا گیا
یوکرین کے زاپوریژیا نیوکلیئر پلانٹ کو ایک ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی
نیو یارک (ڈیلی اردو/بی بی سی) اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا کہنا ہے کہ یوکرین کے بڑے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کو ایک ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اتوار کو یوکرین کے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد روس اور یوکرین نے اس کے لیے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں۔
آئی اے ای اے نے ایکس پر لکھا کہ اسے اس پلانٹ سے گہرا کالا دھواں نکلتے ہوئے نظر آیا جس کے بعد متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں۔
آئی اے ای اے کے مطابق مبینہ طور پر اس پلانٹ کے ایک کولنگ ٹاور کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایجنسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نقصانات کا اندازہ لگانے کے لے اس پلانٹ تک فوری طور رسائی کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ نو اگست کو بھی یورپ کے سب سے بڑے اور یوکرین کے اہم ترین زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ پر مزید گولہ باری کی اطلاعات ملی تھیں۔ یوکرین اور روس دوبارہ ایک دوسرے پر اس حملے کا الزام لگایا تھا۔
٭ ژاپوریژیا: روس کے زیر قبضہ یوکرین کے جوہری پاور پلانٹ کتنا خطرناک ہے؟
* پلاسٹک کی وہ ’کینڈی‘ جس کے بغیر کوئی یوکرینی فوجی محاذ پر جانے کے لیے تیار نہیں
دونوں ممالک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جمعرات کو یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کے دفتر اور فائر سٹیشن پر دس گولے مارے گئے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس کر رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے جوہری پروگرام کے نگراں ادارے کے سربراہ رافیل گروسی نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ’سنگین گھڑی‘ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی کہا ہے کہ یہ ’تباہی کی طرف لے جا سکتا ہے۔‘
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس کی افواج نے اس پلانٹ پر آگ لگائی ہے جو کہ دو برس سے روسی افواج کے ہی قبضے میں ہے۔ جبکہ روس نے اس کا الزام یوکرین پر عائد کیا ہے۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت پر پیش آیا جب یوکرین کے فوجی 30 کلومیٹر روس کے اندر داخل ہو چکے ہیں۔ یہ روس کی طرف سے فروری 2022 کو یوکرین پر حملے کے بعد سب سے اہم پیش قدمی ہے۔
یوکرین نے خبردار کیا ہے کہ روس اس پلانٹ میں دنیا کے بدترین جوہری حادثے کو بھڑکا سکتا ہے۔ روس نے مارچ کے اوائل میں اس جوہری پاور پلانٹ کو قبضے میں لیا تھا۔
بدھ کے روز، جی سیون اتحاد میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کو فوری طور پر پلانٹ کا کنٹرول کیئو کے حوالے کرنا چاہیے۔
٭ روس، یوکرین تنازع: روس نے یوکرین پر حملہ کیوں کیا اور صدر پوتن چاہتے کیا ہیں؟
* یوکرین جنگ میں 50 ہزار روسی فوجیوں کی ہلاکت: وہ محاذِ جنگ جہاں روسی فوجی اوسطاً دو ماہ بھی زندہ نہیں رہ پا رہے
دریں اثنا، امریکہ نے پلانٹ کے ارد گرد کے علاقے میں ایک غیر عسکری زون قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جوہری پلانٹ کے قریب لڑائی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔
گذشتہ ہفتے بھی وسطی مشرقی یوکرین میں واقع اس پاور پلانٹ اور اس کے ارد گرد کے علاقے میں گولہ باری دیکھنے میں آئی، اور اس وقت بھی روس اور یوکرین نے اس حملے کے لیے ایک دوسرے پر الزام عائد کیا تھا۔
یوکرین کا کہنا ہے کہ روس نے اس جگہ کو فوجی اڈے میں تبدیل کر دیا ہے اور یہ جانتے ہوئے کہ یوکرین کی افواج جوابی کارروائی نہیں کر سکتی وہاں سے حملے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
تاہم روس اس دعویٰ کی تردید کرتا ہے۔ جبکہ روسی حکام نے اس سے متضاد بیان دیتے ہوئے یوکرین پر گولہ باری کا الزام عائد کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی فورسز راکٹ لانچ سسٹم اور بھاری توپ خانے کا استعمال کر رہی ہیں۔ دونوں فریقین میں سے کسی ایک کے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 276 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 329 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8980 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4855 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3601 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2580 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2332 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C