یوکرین جنگ: یورپی یونین کا مزید عسکری امداد فراہم کرنے پر اتفاق
👁️ 67 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ: یورپی یونین کا مزید عسکری امداد فراہم کرنے پر اتفاق
برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) یورپی یونین کے رکن ممالک نے مشترکہ طور پر یوکرین کو پانچ بلین یورو کی اضافی فوجی امداد فراہم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ کییف کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ’یورپی اتحاد کا ایک طاقتور مظاہرہ‘ ہے۔
یورپی یونین کے رکن ممالک نے بدھ کے روز یوکرین کو اضافی 5 بلین یورو (5.5 بلین ڈالر) کی فوجی امداد فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔
اس ششماہی کے لیے یورپی یونین کی صدر ملک بیلجیم کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بلاک کے 27 ممالک کے سفیروں نے سن 2024 میں کییف کو ہتھیاروں کی فراہمی کے منصوبے پر ’’اصولی طور پر‘‘ اتفاق کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا گیا، ’’یورپی یونین یوکرین کو دیرپا مدد فراہم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ملک کو وہ عسکری ساز وسامان ملتا رہے، جو اسے اپنے دفاع کے لیے درکار ہے۔‘‘
اس کے تحت پانچ بلین یورو کا تعاون یورپی یونین کے متعلقہ فنڈ میں جمع کیا جائے گا۔ یہ فنڈ ایک بڑی کیش بیک اسکیم کے طور پر کام کرتا ہے، جس کے تحت یورپی یونین کے اراکین کو دیگر ممالک کو اسلحہ بھیجنے کے عوض اس کی لاگت کی رقم واپس ملتی ہے۔
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے اس اقدام کو ’’یورپی اتحاد کا ایک طاقتور اور بر وقت مظاہرہ‘‘ قرار دیا۔
مہینوں کے اختلافات کے بعد سمجھوتہ
یورپی یونین نے پہلے ہی اس فنڈ کے لیے 6.1 بلین یورو کا وعدہ کیا تھا، تاکہ روسی حملے کے تناظر میں رکن ممالک کی طرف سے یوکرین کو فراہم کیے گئے ہتھیاروں کی لاگت کا کچھ حصہ ادا کیا جا سکے۔
اس فنڈ کو بڑھانے کا فیصلہ مہینوں تک تاخیر کا شکار رہا، کیونکہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے مابین اس بات پر اختلافات تھے کہ آخر اس فنڈ کو کیسے آپریٹ کیا جائے۔
جرمنی کا مطالبہ تھا کہ یوکرین کے لیے دو طرفہ تعاون کے حوالے سے اس کی شراکت داری کو ختم کر دیا جائے، جب کہ فرانس کا مطالبہ یہ تھا کہ صرف یورپ میں تیار شدہ ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے ہی رقم واپسی کی جائے۔
سفارت کاروں نے اب جو سمجھوتہ کیا ہے، اس میں خریداری کے یورپی قواعد میں کچھ لچک پیدا کرنے کی اجازت ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزیپ بوریل نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ’’پیغام واضح ہے: ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے، اس کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑے کریں گے۔‘‘
اس سے قبل فروری میں یورپی یونین کے رکن ممالک نے سن 2027 تک یوکرین کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے 50 بلین یورو کی غیر عسکری امداد کے ایک پیکج کا اعلان کیا تھا۔
یورپی یونین کا گولہ بارود کی سپلائی بڑھانے کا ارادہ
یورپ سے ملٹری فنڈنگ میں اضافہ ایک ایسے وقت ہوا ہے، جب کانگریس میں تعطل کی وجہ سے امریکہ کی طرف سے 60 بلین ڈالر کی فوجی امداد رک گئی ہے۔
بدھ کے روز یورپی یونین کا یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے یوکرین کے لیے 300 ملین ڈالر کے نئے ہتھیاروں کے پیکج کے اعلان کے ایک دن بعد آیا ہے۔
یورپی یونین نے جس اضافی امداد پر اتفاق کیا ہے اس کی کچھ رقم ضرورت پڑنے پر یورپ سے باہر کے ممالک سے گولہ بارورد خریدنے کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C