یو اے ای: اسرائیلی وزیراعظم کی ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات
👁️ 31 بار دیکھا گیا
یو اے ای: اسرائیلی وزیراعظم کی ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات
ابوظہبی (ڈیلی اردو) اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں اُنھوں نے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔
A Historic Meeting – Prime Minister Naftali Bennett was just received by Abu Dhabi Crown Prince Sheikh @MohamedBinZayed at his private palace in Abu Dhabi.
???????????????????? pic.twitter.com/8XebQpwTDi— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) December 13, 2021
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے آج ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ سفارتی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
PM Bennett: "I am leaving here with great optimism that this example, of ties between the two countries, will be a cornerstone for a wide-ranging network of ties throughout the region."
???????????????????? pic.twitter.com/MaZwJ2GFCt
— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) December 13, 2021
ملاقات کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے لیے اسرائیلی سفیر عامر ہائیک نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ایران کی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی تشویشناک سرگرمیاں بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
اسرائیلی اخبار ہایوم کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ ابوظہبی کے ولی عہد کو خطے میں ایران کی جانب سے اسلحہ اور ڈرون کے فروغ سے متعلق انٹیلی جنس معلومات فراہم کریں گے۔
تاہم یو اے ای میں اسرائیلی سفیر عامر ہائیک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نفتالی صرف ایران کے ایشو پر بات کرنے نہیں آئے ہیں، کئی اور حل طلب معاملات ہیں جن پر گفتگو کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی دوطرفہ تجارت 2021 میں اب تک تقریباً 500 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو 2020 میں 125 ملین ڈالر تھی اور توقع ہے کہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی ثالثی میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرلیے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مسافر بردار اور تجارتی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل یو اے ای تعلقات قائم ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
خیال رہے کہ امریکا کی معاونت سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات گذشتہ برس قائم ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C