آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
👁️ 23 بار دیکھا گیا
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
دبئی (ڈیلی اردو/وی او اے) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
Australia are the ???????????????????????????? of the #T20WorldCup 2021 ????#T20WorldCupFinal | #NZvAUS | https://t.co/1HyoPN4N0d pic.twitter.com/8RkyPDkYvv
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 14, 2021
آسٹریلوی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 173 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں پورا کر لیا۔
Australia are the ???????????????????????????? of the #T20WorldCup 2021 ????#T20WorldCupFinal | #NZvAUS | https://t.co/50horpfG97 pic.twitter.com/JYKoseZTWl
— ICC (@ICC) November 14, 2021
آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے شان دار نصف سینچریاں اسکور کیں۔
It's finally ours!
An epic performance from our sensational Aussies! Men's T20 World Cup champions! ????????????????????????#T20WorldCup pic.twitter.com/Sxaj9PmWvC
— Cricket Australia (@CricketAus) November 14, 2021
مچل مارش نے 50 گیندوں پر 77 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ اُنہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ ڈیوڈ وارنر نے 38 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔
اننگز کے 13 ویں اوور میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹرینٹ بولٹ کو واپس لائے جنہوں نے اوور کی دوسری گیند پر ڈیوڈ وارنر کو بولڈ کر کے نیوزی لینڈ کے لیے اُمید کی کرن پیدا کی۔
لیکن دوسرے اینڈ پر مچل مارش نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھے اور ایش سودھی کے اوور میں 16 رنز حاصل کر کے آسٹریلیا کو ہدف کے مزید قریب پہنچا دیا۔
اس سے قبل آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا آغاز اچھا تھا، لیکن پاوور پلے میں آسٹریلوی بالرز نے نپی تلی بالنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے سے روکے روکا۔
نیوزی لینڈ پاوور پلے کے چھ اوورز میں صرف 32 رنز اسکور کر سکی، تاہم نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اننگز کو آگے بڑھایا اور 32 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی۔
کین ولیمسن نے 48 گیندوں پر 85 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ وہ جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے 35 گیندوں پر 28 رنز بنائے جو 12 ویں اوور میں ایڈم زمپا کی گیند پر مارکوس سٹوائنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اُن کے اسٹرائیک بالر مچل اسٹارک مہنگے ثابت ہوئے۔ اُنہوں نے اپنے چار اوورز میں 60 رنز دیے جب کہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
آسٹریلیا نے اپنی سیمی فائنل والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹم سیفرٹ کو شامل کیا گیا۔
آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی، لیکن وہ ٹائٹل کے حصول میں ناکام رہی۔
آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان ایرن فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکوس سٹوائنز، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، کین ولیمسن، گلین فلپس، ٹم سیفرٹ، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع، متعدد علاقوں میں دھماکے
12/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک
12/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم، ٹرمپ کی ایران کو سخت تنبیہ
12/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
بنوں پولیس کا 40 مطلوب دہشت گردوں پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
12/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8925 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4756 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3538 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2535 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2284 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1974 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C