خیسور واقعہ: مقتول کے بھائی نے منظور پشتین، علی وزیر اور محسن داوڑ پر ذمہ داری عائد کردی
👁️ 247 بار دیکھا گیا
خیسور واقعہ: مقتول کے بھائی نے منظور پشتین، علی وزیر اور محسن داوڑ پر ذمہ داری عائد کردی
میران شاہ (ڈیلی اردو) خیسور واقعہ اور ملک کی قتل کی زمہ داری منظور پشتین،محسن داوڑ اور علی وزیر پر عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق خیسور واقعہ پر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کی رپورٹ سامنے آ گئی جس میں مقتول ملک ماتوڑکے، کے بھائی پرخے جان کا بیان بھی شامل ہے۔
مقتول ملک ماتوڑکے، کے بھائی پرخے جان نے 6 افراد پر قتل کی ذمہ داری عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے حیات خان کے غلط بیان پر مبنی ویڈیو سامنے آئی، میں اصل حقائق سے دنیا کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔
رپورٹ کے مطابق مقتول ماتوڑ کے بھائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قتل کا ذمہ دار منظور پشتین، محسن داوڑ اور علی وزیر اور دیگر ہیں۔ پی ٹی ایم نے معاملہ میں شامل ہو کر اور ڈی آئی خان میں وزیر جرگہ کے ذریعہ ہمارے گھر گرانے کی کوشش کی، ناکامی پر مجھے اور میرے بھائی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
پرخے جان نے بیان میں کہا کہ 9 فروری کو دو موٹر سائیکل سواروں نے نورنگ لکی مروت میں مجھ پر فائرنگ کی لیکن میری جان بچ گئی۔ اس کے بعد 10 فروری کو میرے بھائی گل شماد خان عرف ماتوڑکے کو شہید کر دیا گیا۔
مقتول ماتوڑکے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے بھائی کے قتل کی ذمہ داری منظور پشتین، محسن داوڑ، علی وزیر، مالک نصر اللہ پر عائد ہوتی ہے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر گل عالم اور عید رحمان بھی اس قتل میں ملوث ہیں، یہ تمام افراد غیر قانونی جرگے اور خیسور واقعہ کے ذمہ دار ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11803 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C