18 ویں ترمیم کو ختم نہیں ہونے دیں گے: خورشید شاہ
👁️ 169 بار دیکھا گیا
18 ویں ترمیم کو ختم نہیں ہونے دیں گے: خورشید شاہ
سکھر (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کو ختم نہیں ہونے دیں گے،ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی خود مختاری کی بات کی۔
پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈھول بجا کر بتا رہی ہے کہ پاکستان کو قرضہ مل رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ مر جائیں گے لیکن قرضہ نہیں لیں گے لیکن اب قرضہ مانگ کر خوشیاں منائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کا وزیر اعظم ہو کر لوگوں سے قرضہ مانگ رہا ہے۔ موجودہ وزیر اعظم نے ملک کی عزت دا پر لگا دی۔صوبوں کی خود مختاری سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صوبوں کے حقوق کی جنگ لڑی اور صوبوں کو خود مختاری دی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہی پاکستان کا آئین بنایا اور اس کو محفوظ کیا۔ حکومت 18 ویں ترمیم ختم کرنا چاہتی ہے لیکن صوبے 18 ویں ترمیم ختم نہیں ہوں دیں گے۔
پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی خود مختاری کی بات کی ہے، لوگ سوال کرتے ہیں 6 مہینے بعد کیوں احتجاج کر رہے ہیں، ہم نے حکومت کو وقت دیا لیکن حکومت کوئی بہتری نہیں لا سکی۔
پنجاب اسیمبلی میں بلاول بھٹو کے خلاف قرار داد سے متعلق سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے پہلے ان کے دادا ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف قرارداد پیش کی گئیں تھی جب کہ انہیں تو غیر مسلم قرار دینے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو فیملی کی سیاست کیا ہے سب جانتے ہیں، بھٹو فیملی عوام کی حکومت چاہتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C