2 ہزار افغان شہری متحدہ عرب امارات کی ’حراست‘ میں ہیں، ہیومن رائٹس واچ
👁️ 209 بار دیکھا گیا
2 ہزار افغان شہری متحدہ عرب امارات کی ’حراست‘ میں ہیں، ہیومن رائٹس واچ
ابوظہبی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد ریسکیو کر کے متحدہ عرب امارات پہنچائے گئے سینکڑوں افراد پچھلے پندرہ ماہ سے بلاوجہ اماراتی حراست میں ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ایسے تقریباﹰ ستائیس سو افغان شہری جنہیں کابل سے ریسکیو کیا گیا تھا تاہم جو کہیں اور بسائے جانے کے اہل قرار نہیں پائے، پچھلے پندرہ ماہ سے متحدہ عرب امارت میں پھنسے ہوئے ہیں اور اماراتی حکام نے انہیں جبری طور پر اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے۔
UAE: Arbitrarily Detained Afghans Stuck in Limbo https://t.co/wBGhzk0GA2
— Human Rights Watch (@hrw) March 15, 2023
اس عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی افغان شہری ذہنی دباؤ اور دیگر نفسیاتی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں اور انہیں کسی طرح کی قانونی مدد تک بھی رسائی حاصل نہیں ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان افغان شہریوں کے بچوں کی تعلیم کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔
ابوظہبی میں افغان باشندوں کے لیے بنائی گئے ایک خصوصی مرکز سے متعلق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے، ”یہاں رہنے کے حالات انتہائی مخدوش ہیں جہاں زیرحراست افراد کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہے جب کہ انفراسٹرکچر مخدوش ہے اور کیڑوں کی بہتات ہے۔‘‘
ایک اماراتی عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات اس سلسلے میں امریکہ اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں سے بات چیت میں مصروف ہے تاہم کہ افغان باشندوں کو جس معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات لایا گیا تھا، اس پر عمل کرتے ہوئے کہیں اور بسایا جائے۔ اس عہدیدار نے افغان شہریوں کو زیرحراست رکھے جانے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا تاہم کہنا تھا، ”ہم جانتے ہیں کہ یہاں پریشانی پائی جاتی ہے اور یہ کہ اس معاملے کو مکمل ہونے میں طے شدہ وقت سے زائد لگ رہا ہے۔‘‘
متحدہ عرب امارات کے اس عہدیدار کے مطابق ان کا ملک افغان شہریوں کی سلامتی، سکیورٹی اور تکریم کا محفاظ ہے اور انہیں اعلیٰ معیار کی رہائش، نکاسی آب، صحت، مشاورت، تعلیم اور خوراک مہیا کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اس معاملے پر اماراتی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے درخواست کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر سے ہیومن رائٹس واچ کو ارسال کردہ خط میں لکھا گیا ہے کہ امریکہ تمام اہل افغان شہریوں بہ شمول متحدہ عرب امارات میں موجود افراد کے، دوبارہ بسانے کے عزم پر قائم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5109 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C