2021 میں ریکارڈ تعداد میں صحافیوں کو جیلوں میں بند کیا گیا، 24 صحافی ہلاک، سی پی جے
👁️ 163 بار دیکھا گیا
2021 میں ریکارڈ تعداد میں صحافیوں کو جیلوں میں بند کیا گیا، 24 صحافی ہلاک، سی پی جے
نیو یارک (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی/ڈی ڈبلیو) صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم سی پی جے کی تازہ رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار اکیس میں مقید صحافیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا بھر میں 293 صحافیوں کو جیلوں میں بند کیا گیا جبکہ 24 صحافی ہلاک کیے گئے۔
In CPJ’s 2021 census of journalists imprisoned around the world, a record 293 journalists were behind bars.
In a disturbing sign for #pressfreedom, the numbers of journalists imprisoned has grown, and targeted killings of journalists persists.https://t.co/A0gsLKqXgV pic.twitter.com/N6VmBlY8tW
— Committee to Protect Journalists (@pressfreedom) December 9, 2021
صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم سی پی جے کی تازہ رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار اکیس میں مقید صحافیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا بھر میں 293 صحافیوں کو جیلوں میں بند کیا گیا جبکہ 24 صحافی ہلاک کیے گئے۔
These are the countries where journalists were killed for their work in 2021:
India 5
Mexico 3
Afghanistan 2
Azerbaijan 2
Burkina Faso 2
Pakistan 2
Somalia 2
Bangladesh 1
Colombia 1
DRC 1
Ethiopia 1
Lebanon 1
Philippines 1https://t.co/A0gsLKqXgV pic.twitter.com/hN2qfKNsQG— Committee to Protect Journalists (@pressfreedom) December 9, 2021
نیویارک میں قائم ’’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘‘ (سی پی جے) نے جمعرات کو کہا ہے کہ اپنی صحافتی ذمہ داریوں کی وجہ سے جیلوں میں بند کیے جانے والے صحافیوں کی تعداد میں سن 2021 کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں اسی سال کم از کم 24 صحافی اپنے کام کی وجہ سے ہلاک کیے گئے۔
مقید یا مقتول صحافیوں کے بارے میں سی پی جے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر، رواں سال 293 صحافیوں کو جیلوں میں بند کیا گیا۔ ان دو سو تریانوے صحافیوں میں سے سب سے زیادہ یعنی ایک چوتھائی صحافیوں کو چین اور میانمار میں گرفتار کیا گیا۔
‘آمرانہ حکومت کی پہچان‘
گزشتہ برس کے مقابلے میں متاثرہ صحافیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سن 2020 میں 280 صحافیوں کو جیل میں بند کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مقید صحافیوں کی تعداد سے پتا چلتا ہے کہ دنیا بھر میں آزادانہ رپورٹنگ کے حوالے سے عدم برداشت پیدا ہو رہا ہے۔
سی پی جے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جوئل سائمن کے بقول، ”خبروں کی رپورٹنگ کرنے پر صحافیوں کو قید کرنا ایک آمرانہ حکومت کی پہچان ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ”یہ خاص طور پر خوف ناک بات ہے کہ میانمار اور ایتھوپیا نے آزادی صحافت پر اس قدر بے دردی سے دروازے بند کر دیے ہیں۔‘‘
چین: صحافیوں کو جیل بھیجنے میں سرفہرست
سی پی جے کی رپورٹ میں صحافیوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے چین کو بدترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق چین میں 50، میانمار میں 26، مصر میں 25، ویتنام میں 23 اور بیلاروس میں 19 صحافی اس وقت بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ اسی طرح متعدد صحافی سعودی عرب، ایران، ترکی، روس، ایتھوپیا اور اریٹیریا میں بھی قید ہیں۔
سی پی جے کو پہلی مرتبہ ہانگ کانگ میں قید صحافیوں کو بھی اس فہرست میں شامل کرنا پڑا، جن میں خاص طور پر بند ہونے والے ‘ایپل ڈیلی اخبار‘ کے بانی جمی لائی شامل ہیں۔
روایتی طور پر صحافیوں پر ریاست مخالف جرائم کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ سی پی جی ‘سائبر کرائم‘ کے الزامات میں نمایاں اضافہ دیکھ رہا ہے، جس میں عموماﹰ آن لائن شائع اور پھیلائے جانے والے مواد شامل ہوتے ہیں۔
بھارت اور میکسیکو: صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ممالک
صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں سن 2021 کے دوران بھارت اور میکسیکو کو صحافیوں کے لیے سب سے مہلک ترین ممالک قرار دیا ہے۔ رواں برس بھارت میں چار صحافیوں کو قتل کیا گیا، جبکہ میکسیکو میں تین صحافی قتل کیے گئے۔ میکسیکو میں مزید چھ صحافیوں کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ، 18 صحافیوں کی موت غیر یقینی حالات میں ہوئی، جس سے ابہام پیدا ہوتا ہے کہ آیا ان کی موت میں ان کی صحافت کا کوئی کردار تھا یا نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C