2022: جرمنی نے جی سیون ممالک کی سربراہی سنبھال لی
👁️ 72 بار دیکھا گیا
2022: جرمنی نے جی سیون ممالک کی سربراہی سنبھال لی
برلن (ڈیلی اردو/روئٹرز/ڈی پی اے) جرمن وزیر خزانہ کرسٹیان لِنڈلر نے کہا ہے کہ جرمنی کو ’عالمی سطح پر معاشی بحالی‘ میں مدد کرنی چاہیے۔
جرمنی نے سال 2022ء کے لیے دنیا کی طاقتور معیشتوں کے گروپ جی سیون کی صدارت سنبھال لی ہے۔ جرمن وزیر خزانہ کرسٹیان لِنڈلر نے کہا ہے کہ جرمنی کو ‘عالمی سطح پر معاشی بحالی‘ میں مدد کرنی چاہیے۔
جرمن وزیر خزانہ کرسٹیان لِنڈلر نے اپنی وزارت کی جانب سے آج ہفتہ یکم جنوری کو ایک ٹوئیٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جرمنی گروپ آف سیون (جی سیون) کی اپنی صدارت کے دوران عالمی اقتصادی بحالی کے لیے معاونت کرے گا اور ماحول کے تحفظ کے اقدامات پر عملدرآمد کی راہ ہموار کرے گا۔
جرمن وزارت خزانہ کی طرف سے لِنڈلر کے نام سے جاری کردہ ٹوئیٹ کے مطابق، ”جرمنی نے سال 2022ء کے لیے جی سیون کی صدارت سنبھال لی ہے۔ جی سیون ممالک آزادی، جمہوریت اور ترقی کے حق میں کھڑے ہیں۔‘‘
ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا ہے، ”اس کو ذہن میں رکھنے کے ساتھ، ہمیں وبا پر قابو پانا چاہیے اور عالمی اقتصادی بحالی میں مدد کرنی چاہیے۔‘‘
جی سیون اور اس میں شریک ممالک
گروپ آف سیون یا جی سیون میں امریکا، کینیڈا، جاپان، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور جرمنی شامل ہیں۔ جب یہ ممالک 1970ء میں ایک ساتھ جمع ہوئے تو اس وقت یہ دنیا کے مضبوط ترین صنعتی اقوام تھیں اور اُس وقت دنیا کا اہم ترین موضوع بھی معیشت ہی تھا۔ تاہم آج جی سیون تنظیم ایسے بین الاقوامی معاملات کو بھی دیکھتی ہے جس کے لیے ایک کثیر الجہتی نقطہ نظر کی ضرورت ہوتی ہے۔
جی سیون تنظیم کی سربراہی ایک ایک سال کے لیے اس کے رکن ممالک کے پاس رہتی ہے۔ جرمنی سے قبل سال 2021ء کے لیے اس کی سربراہی برطانیہ کے پاس تھی۔ توقع ہے گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی کووڈ کی وبا کا خاتمہ جی سیون کی ایک اہم ترجیح رہے گی، جو گزشتہ دو برس کے دوران مسلسل پھیل رہی ہے۔ اسی سلسلے میں جی سیون ممالک کے وزرائے صحت نے نومبر 2021ء میں ملاقات کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا چھ خلیجی ممالک میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بونیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی افسر ہلاک
13/July/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ، 300 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان: واشک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور ہلاک
13/July/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8932 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3542 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2539 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2286 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1975 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C