3 اسرائیلی یرغمالی کے بدلے 183 فلسطینی رہا کر دیے
👁️ 109 بار دیکھا گیا
3 اسرائیلی یرغمالی کے بدلے 183 فلسطینی رہا کر دیے
غزہ (ڈیلی اردو/رائٹرز) فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے ہفتے کو مزید تین یرغمالوں کو رہا کر دیا ہے۔ جبکہ اسرائیل نے 183 فلسطینیوں کو رہا کردیا۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق فرانسیسی اسرائیلی دوہری شہریت کے حامل آفر کولدرون اور یاردن بیباس کو خان یونس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ریڈ کراس کے حکام کے حوالے کیا گیا۔
بعدازاں غزہ سٹی میں ایک الگ تقریب منعقد کی گئی جس میں اسرائیلی امیریکن کیتھ سیگل کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔
تینوں یرغمالی اسرائیل پہنچ چکے ہیں جس پر ان کے اہلِ خانہ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ادھر اسرائیل نے 183 فلسطینی کو رہا کیا گیا۔ رہائی پانے والے فلسطینبیوں میں عمر قید کی سزا پانے والے 18 قیدی بھی شامل ہیں۔
فلسطینیوں قیدیوں کا مغربی کنارے میں پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان 19 جنوری کو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے بعد سے اب تک پانچ تھائی یرغمالوں سمیت 18 یرغمالی رہا ہو چکے ہیں۔
یرغمالوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید تقریباً 400 فلسطینی قیدی رہائی پا چکے ہیں۔
ہفتے کو حماس کی قید سے رہائی پانے والے بیباس کو سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر دہشت گرد حملے میں اغوا کیا گیا تھا۔ ان کے ہمراہ یرغمال بننے والوں میں بیباس کی اہلیہ شری سمیت ان کے دو بچے، نو ماہ کے کیفر اور چار سالہ ایریئل بھی شامل تھے۔
نومبر 2023 میں حماس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ خاتون اور دونوں کمسن بچے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔
ہفتے کو رہائی پانے والے دوسرے یرغمالی کولدرون کے بھی دو بچے ایریز اور سحر یرغمالوں میں شامل تھے، جنہیں نومبر 2023 میں ہونے والے قیدیوں کے تبادلے کے دوران رہا کیا گیا تھا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ آفر کولدرون آزاد ہو گئے ہیں۔483 روز کے ناقابلِ تصور مصائب کے بعد ملنے والی ان کی خوشی میں ہم برابر کے شریک ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس نے گزشتہ ماہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا جس کا اعلان معاہدے کے ثالث امریکہ، قطر اور مصر نے 15 جنوری کو کیا تھا۔
جنگ بندی معاہدے کے تین مراحل ہیں جن میں یرغمالوں کی رہائی اور فلسطینی قیدیوں کی آزادی سمیت غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا ہونا ہے۔
معاہدے کے پہلے مرحلے میں چھ ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران 33 یرغمالوں کے بدلے اسرائیل سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
رائٹرز کے مطابق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں بقیہ اسرائیلی فوجیوں کی رہائی پر فریقین کے درمیان منگل سے مذاکرات ہونا ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا۔ امریکہ اور بعض یورپی ممالک حماس کو دہشت گرد قرار دے چکے ہیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے حملے میں 1200 افراد ہلاک اور 250 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی میں حماس کے زیرِ کنٹرول غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 47 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب کا بڑا قدم، بحیرۂ احمر کے تحفظ کے لیے کثیرالملکی بحری اتحاد
30/July/2026 👁️ 458 بار دیکھا گیا
ہنگو: قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ٹی ٹی پی کی تحویل سے 6 اہلکار بازیاب
30/July/2026 👁️ 257 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد ناکام، ٹرمپ کے اختیارات برقرار
30/July/2026 👁️ 1213 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک
30/July/2026 👁️ 487 بار دیکھا گیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ
30/July/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
پاکستان نے عراق میں سعودی کارروائی کو حقِ دفاع قرار دے دیا
30/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8997 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4870 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3745 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3614 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2598 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2346 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C