سپریم کورٹ نے نجی چینلز کو بھارتی مواد نشر کرنے سے روک دیا
👁️ 173 بار دیکھا گیا
سپریم کورٹ نے نجی چینلز کو بھارتی مواد نشر کرنے سے روک دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے نجی چینلز کو بھارتی مواد نشر کرنے سے روک دیا۔
سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نجی چینلز کو بھارتی مواد نشر کرنے سے روک دیا۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے نجی چینلز کو بھارتی مواد نشر کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف پیمرا کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
پیمرا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی مواد کی نشریات پاکستانی مواد انڈیا میں نشر کرنے سے مشروط تھی، بھارت میں پاکستانی مواد نشر کرنے کی پابندی ہے، بھارت میں پابندی کے باعث پاکستان میں بھی پابندی عائد کی گئی لیکن لاہور ہائی کورٹ نے نجی چینلز کو بھارتی مواد نشر کرنے کی اجازت دی۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے بھارتی مواد پر پابندی ہٹانے کے خلاف پیمرا کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے بھارتی مواد نشر کرنے کی اجازت کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
عدالت نے پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی درخواست بھی نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ ہائی کورٹ کو پیمرا کے اختیارات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C