51 ہلاکتیں: خیبر پختونخوا میں حملوں کی ذمہ داری پاکستانی طالبان نے قبول کرلی
👁️ 323 بار دیکھا گیا
51 ہلاکتیں: خیبر پختونخوا میں حملوں کی ذمہ داری پاکستانی طالبان نے قبول کرلی
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ہفتے کے روز صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جن میں کم از کم 44 سکیورٹی اہلکار اور 7 شہری ہلاک ہوئے۔
یہ حملے گزشتہ تین دنوں کے دوران خیبر پختونخوا کے ان متعدد سرحدی اضلاع میں کیے گئے جن کی سرحد افغانستان سے ملتی ہے۔ ان میں ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ اسکول پر خودکش کار بم حملہ بھی شامل تھا، جس کے بعد مسلح جھڑپ ہوئی اور 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ایک روز قبل اسی ضلع میں شدت پسندوں کے ایک علیحدہ حملے میں میجر سمیت دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
ضلع خیبر میں نیم فوجی دستوں کے 11 اہلکار مارے گئے، جبکہ کرم میں دو افسران سمیت 17 فوجی ہلاک ہوئے۔ اسی دوران لکی مروت میں تین شہری اور ہنگو و باجوڑ میں دو اہلکار مارے گئے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق باجوڑ میں ایک الگ جھڑپ میں تین شہریوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے۔
تحریک طالبان پاکستان نے سوشل میڈیا پیغامات میں ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تنظیم کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے افغان طالبان سے قریبی روابط ہیں۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان پر ’’کابل کی خودمختار سرزمین کی خلاف ورزی‘‘ کا الزام عائد کیا تھا۔
اسلام آباد نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سرحد پار سے ہونے والی بڑھتی عسکریت پسندی کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے۔ پاکستان مسلسل الزام عائد کرتا آیا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستانی علاقوں پر حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم کابل اس الزام کو مسترد کرتا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ 2021ء میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا اور طالبان کی واپسی کے بعد خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7479 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5304 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C