52 سال بعد فرانس نے اسرائیل سے اسلحہ کی خریداری بحال کر دی
👁️ 85 بار دیکھا گیا
52 سال بعد فرانس نے اسرائیل سے اسلحہ کی خریداری بحال کر دی
مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ‘معاریو’ نے انکشاف کیا ہے کہ تقریبا نصف صدی کے بعد فرانس نے اسرائیل سے اسلحہ اور گولہ بارود کی خریداری دوبارہ شروع کردی ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق فرانس نے سنہ 1967ء کی چھ روزہ عرب ۔ اسرائیل جنگ کے بعد اس وقت کے فرانسیسی آرمی چیف جنرل شارل ڈیگال نے اسرائیل سے اسلحہ کی خریداری پر پابندی عاید کردی تھی جو اب تک برقرار رہی ہے۔
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس نے تل ابیب سے ‘ربوٹیم ‘ نامی اسرائیلی دفاعی کیمپنی کے تیار کردہ 8 فوجی ربوٹ گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ربوٹ گاڑیاں 800 ٹن وزن، فوجی، زخمیوں، گولہ بارود اور فوجی سازو سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اخبار کے مطابق فرانس نے حال ہی میں اسرائیل سے روبوٹ گاڑیاں اس وقت خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جب افریقا میں فرانس کے 13 فوجی ہلاک اور دو ہیلی کاپٹر تباہ ہوگئے تھے۔
سنہ 2011ء میں اسرائیلی دفاعی صنعت اور فرانس کے درمیان نصب ارب ڈالر کا ایک دفاعی معاہدہ بھی طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیل نے بالواسطہ طور پر فرانسیسی فوج کو ‘ھارون’ طرز کے ڈرون طیارے اور ‘ایٹان’ طیارے فراہم کرنا تھے۔ یہ طیارے فرانس کی ‘ڈازو’ نامی کمپنی نے خرید کرنا تھا تاہم اس کے لیے براہ راست ڈیل کے بجائے ایک تیسرے ملک کے ذریعے لین دین کا فیصلہ طے پایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 214 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C