حمزہ شہباز کی گرفتاری کا معاملہ: نیب نے حکمت عملی تیار کرلی
👁️ 160 بار دیکھا گیا
حمزہ شہباز کی گرفتاری کا معاملہ: نیب نے حکمت عملی تیار کرلی
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری کے معاملے پر نیب نے حکمت عملی تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری کے معاملے پر نیب نے حکمت عملی تیار کرلی ہے، لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر نیب حمزہ شہباز کو گرفتار کرے گی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی 8 رکنی ٹیم کل ہائیکورٹ میں موجود رہے گی، ممکنہ حالات کے پیش نظر پولیس سے بھی مدد طلب کی جائے گی۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے پاس حمزہ شہباز کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، کل عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دو روز قبل احتساب عدالت کے حکم پر ان کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا لیکن نیب کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گزشتہ روز بھی حمزہ شہباز کی گرفتاری نیب نے چھاپہ مارا تھا لیکن وہ گھر سے باہر نہیں نکلے تھے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو پیر تک حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا اور کہا تھا کہ حمزہ شہباز کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کیا جائے، حفاظتی ضمانت پر درخواست کی سماعت کل ہوگی۔
خیال رہے کہ نیب نے اعلامیے میں کہا تھا کہ نیب لاہور کی ٹیم حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری کے لیے گئی تھی تاہم حمزہ شہباز کے گارڈز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ حمزہ شہباز کےمحافظوں نےنیب اہلکاروں کو دھمکیاں دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C