پاک بھارت کشیدگی: دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آئی ایس آئی اور را کو تعاون کرنا ہوگا، بلاول
👁️ 90 بار دیکھا گیا

پاک بھارت کشیدگی: دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آئی ایس آئی اور را کو تعاون کرنا ہوگا، بلاول
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی پی/ڈی پی اے) پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے درمیان تعاون جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، جو اس وقت بھارت کی مبینہ ’’یکطرفہ جارحیت‘‘ کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان کے سفارتی اقدامات کے حصے کے طور پر ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، نے یہ بات منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پاکستانی میڈیا اور خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اگر پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی اور بھارت کی انٹیلیجنس ایجنسی را (ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ) دہشت گردی کی قوتوں سے لڑنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں، تو ہم بھارت اور پاکستان دونوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی دیکھیں گے۔
انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں اپنی کوششیں جاری رکھیں اور خبردار کیا کہ حالیہ جنگ بندی کے بعد جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان تنازعہ بڑھ گیا ہے، خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔
بین الاقوامی برادری سے مداخلت کی اپیل
پاکستان کے سابق وزیر خارجہ نے کہا، ’’بین الاقوامی برادری کی مداخلت، اور خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی قیادت میں ان کی ٹیم کے ادا کردہ کردار کا میں ذکر کرنا چاہوں گا، جس سے ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔‘‘ بلاول بھٹو نے مزید کہا،’’یہ ایک خوش آئند پہلا قدم ہے، لیکن یہ صرف ایک پہلا قدم ہے۔‘‘
بلاول بھٹو زرداری نے اس بات بھی پر زور دیا کہ سفارت کاری اور بات چیت ہی ’’امن کا ایک قابل عمل راستہ‘‘ ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کی نئی دہلی کے ساتھ ایک وسیع مذاکرات میں شامل ہونے کی خواہش کا اعادہ کیا، جس میں انسداد دہشت گردی پر تعاون بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا، ’’پاکستان اب بھی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھارت کے ساتھ تعاون کرنا چاہے گا۔ ہم 1.5 ارب، 1.7 ارب لوگوں کی قسمت کو غیر ریاستی عناصر اور دہشت گردوں کے ہاتھ میں نہیں چھوڑ سکتے۔‘‘
متفقہ پلیٹ فارم کے قیام کی تجویز
بلاول بھٹو نے خطے میں کسی بھی دہشت گردانہ حملے کو پاکستان کے ساتھ جنگ کے خطرے سے جوڑ کر ایک خطرناک مثال قائم کرنے کی بھارت کی کوششوں پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا،’’یہ ناقابل برداشت ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ بھارت کو دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کا کوئی اور طریقہ نظر نہیں آتا۔
انہوں نے ایک باہمی متفقہ پلیٹ فارم کے قیام کی تجویز پیش کی جہاں دونوں فریق شکایات اٹھا سکیں، دہشت گردی کے واقعات کی مشترکہ تحقیقات کر سکیں اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کر سکیں۔
انہوں نے بھارت کی طرف سے “پانی کو ہتھیار بنانے” کی کوشش پر بھی خطرے کا اظہار کیا اور اسے صورت حال میں خطرناک اضافہ قرار دیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ’’200 ملین لوگوں کی پانی کی سپلائی منقطع کرنے کی محض دھمکی بھی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، اس دھمکی پر عمل کو پاکستان کی طرف سے جنگی کارروائی کے طور پر دیکھا جائے گا۔‘‘
مودی کا نیتن یاہو سے موازنہ
بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے اقدامات کا اسرائیل سے موازنہ کرتے ہوئے کہا، ’’بھارت تمام غلط طریقوں کے لیے اسرائیلی حکومت سے متاثر ہو رہا ہے۔ مودی کشمیر کے قصائی ہیں اور وادی سندھ کی تہذیب کا قصائی بننا چاہتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’مودی نیتن یاہو کے ٹیمو ورژن (کمزور کاپی) کی طرح ہیں۔ یہ ایک چھوٹی سی ناقص نقل ہے اور ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بدترین مثالوں سے متاثر نہ ہو۔‘‘
انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کے اقدامات سے نہ صرف علاقائی استحکام کو خطرہ ہے بلکہ عالمی مضمرات کے ساتھ بین الاقوامی معاہدوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
testtest
ایک گھنٹہ قبل 👁️ 5 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے ایران کے ’جوہری پروگرام‘ پر متعدد حملے کر دیے، 13 جنرلز ہلاک
3 ہفتے قبل 👁️ 91 بار دیکھا گیا
پاک بھارت کشیدگی: دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آئی ایس آئی اور را کو تعاون کرنا ہوگا، بلاول
ایک ماہ قبل 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کو بلوچ عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا
ایک ماہ قبل 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا شام میں ہتھیاروں کے مراکز پر حملہ
ایک ماہ قبل 👁️ 93 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 14 شدت پسند ہلاک
ایک ماہ قبل 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
خیبر پختونخوا میں پاکستانی ڈرون حملوں میں شدت: بچوں سمیت 13 عام شہری ہلاک، 38 زخمی
ایک ماہ قبل 👁️ 101 بار دیکھا گیااسرائیل کا شام میں ہتھیاروں کے مراکز پر حملہ
ایک ماہ قبل 👁️ 93 بار دیکھا گیاچارسد میں مسجد کے اندر 12 سالہ بچے سے زیادتی، امام کے خلاف مقدمہ درج
ایک ماہ قبل 👁️ 93 بار دیکھا گیابلوچستان: کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کو بلوچ عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا
ایک ماہ قبل 👁️ 92 بار دیکھا گیااسرائیل نے ایران کے ’جوہری پروگرام‘ پر متعدد حملے کر دیے، 13 جنرلز ہلاک
3 ہفتے قبل 👁️ 91 بار دیکھا گیاپاک بھارت کشیدگی: دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آئی ایس آئی اور را کو تعاون کرنا ہوگا، بلاول
ایک ماہ قبل 👁️ 90 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C