ؐیوکرائن میں داعش کا نائب ’وزیر جنگ‘ گرفتار
👁️ 63 بار دیکھا گیا
ؐیوکرائن میں داعش کا نائب ’وزیر جنگ‘ گرفتار
کییف (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی) یوکرائن کی سکیورٹی سروس کے مطابق ایک مشترکہ بین الاقوامی آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے ایک اعلیٰ کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا۔ البرا شیشانی نامی یہ شدت پسند داعش کا نائب ’وزیر جنگ‘ رہ چکا ہے۔
یوکرائنی سکیورٹی سروس ایس بی یو نے بتایا کہ اس نے جارجیا کے شہری ایک ایسے عسکریت پسند کو گرفتار کر لیا ہے، جس کا نام البرا شیشانی ہے اور جس کے ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کا ایک سرکردہ کمانڈر ہونے کی تصدیق ایک تصویر سے ہوئی تھی۔ شیشانی کو یوکرائن کے دارالحکومت کییف کے نواحی علاقے میں ایک ایسے نجی مکان سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ رہتا تھا۔
یوکرائنی سکیورٹی سروس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایک تصویر کی مدد سے یہ ثابت ہو گیا کہ یہ زیر حراست غیر ملکی دراصل داعش کا ایک مطلوب کمانڈر ہے۔
ساتھ ہی ایس بی یو نے یہ بھی بتایا کہ اس عسکریت پسند کو ایک ایسے مشترکہ بین الاقوامی آپریشن کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا، جس میں ایس بی یو کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے علاوہ جارجیا کی وزارت داخلہ کا تعاون بھی حاصل تھا۔
شیشانی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا پیدائشی نام سیزار توخوساشویلی تھا اور وہ 2015ء میں ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کا رکن بنا تھا۔ اس کے بعد وہ ابو عمر الشیشانی کا نائب بھی رہا تھا، جو امریکی محکمہ دفاع کے مطابق داعش کا ‘وزیر جنگ‘ تھا اور 2016ء میں ایک بڑی مسلح جھڑپ میں مارا گیا تھا۔
نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق البرا شیشانی اور ابو عمر الشیشانی دونوں کا تعلق پیدائشی طور پر جارجیا میں پانکیسی کے پہاڑی علاقے سے تھا، جہاں زیادہ تر چیچن نسل کے وہ باشندے رہتے ہیں، جنہیں کِسٹس کہا جاتا ہے۔ ان دونوں افراد کے نام شیشانی اس لیے تھے کہ وہ نسلی طور پر چیچن تھے اور چیچنیہ کو عربی زبان میں شیشان کہا جاتا ہے۔
یوکرائن کے اعلیٰ سکیورٹی اہلکاروں کے بقول ابو عمر الشیشانی کی موت کے بعد البرا شیشانی شامی سرحد عبور کر کے ترکی چلا گیا تھا، جہاں سے وہ ایک جعلی پاسپورٹ پر گزشتہ برس یوکرائن پہنچا تھا۔ یوکرائن میں کییف کے ایک نواحی علاقے میں رہتے ہوئے بھی وہ داعش کی سرگرمیوں کے لیے رابطہ کاری کرتا تھا۔
یوکرائنی سکیورٹی سروس نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ یہ مطلوب غیر ملکی دہشت گرد اس وقت قانونی طور پر ملک بدر کیے جانے سے قبل ملکی حکام کی حراست میں ہے اور اس امر کی چھان بین بھی جاری ہے کہ وہ یوکرائن کی سرزمین پر کب کب اور کس طرح کے جرائم کا مرتکب ہوا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3368 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C