آئی سی سی کا بے ضابطگیوں میں ملوث غیر ملکی لیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ
👁️ 150 بار دیکھا گیا
آئی سی سی کا بے ضابطگیوں میں ملوث غیر ملکی لیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ
دبئی (ڈیلی اردو) آئی سی سی نے غیر ملکی لیگز کے معاملات درست کرنے کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے اور بے ضابطگیوں میں ملوث لیگز کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ان پر پابندی لگا دی جائے گا۔
دنیا بھر میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تشویش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ لیگز میں کرپشن کو روکنا آئی سی سی کے لئے بڑا چیلنج ہے۔
دنیا میں ہونے والی کچھ لیگز کا ڈھانچہ اور مالی معاملات ناقص ہیں اور یہ لیگز زیادہ عرصے نہیں چل سکتیں۔
گزشتہ روز آئی سی سی نے غیر ملکی لیگز پر پالیسی بیان جاری کیا جس میں براہ راست کسی لیگ کا نام لینے سے گریز کیا گیا لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹین لیگ، بنگلا دیش پریمیئر لیگ اور افغان لیگ کے مالی معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ رکن ملکوں کی درخواست پر مختلف لیگز کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے۔ورکنگ گروپ غیر ملکی لیگز کے قواعد وضوابط بنائے گا اور تمام لیگز کو ان قواعد وضوابط کو پورا کرنا ہو گا ورنہ ان لیگز کو این او سی جاری نہیں کیا جائیگا۔
آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈسن نے بھارتی میڈیا کے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ آئی سی سی آئی پی ایل پر کریک ڈاون کر رہا ہے۔رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ورکنگ گروپ کسی لیگ کے خلاف کریک ڈاون نہیں بلکہ رکن ملکوں کی درخواست پر بنایا جا رہا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی لیگز کی وجہ سے ہمیں انٹر نیشنل کلینڈر بنانے میں مشکل پیش آ رہی ہے، دنیا کے بڑے کھلاڑی ان لیگز میں چلے جاتے ہیں، لیگز کے کمزور ڈھانچے اور ناقص مالی معاملات کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں اور کھیل کی ترقی نہیں ہو رہی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C